Islamic Ideology was envisioned as the spiritual and moral foundation of the new Muslim homeland carved out of British India. The dream of Pakistan was not merely political independence but the creation of an Islamic experiment — a living model of justice, faith, and social harmony built upon the principles of the Qur’an and Sunnah. Yet, as history unfolded, this noble dream began to fade under the weight of misplaced priorities, colonial hangovers, and ideological confusion.
The Two-Nation Theory and the Birth of a Vision
At the heart of Pakistan’s creation lay the Islamic Ideology expressed through the Two-Nation Theory — the belief that Muslims and non-Muslims represented two distinct civilizations with different values, goals, and moral systems.
Thinkers like Allama Iqbal believed that Muslims required a sovereign state where Islamic law could shape life in all its dimensions — spiritual, economic, social, and political. Pakistan, therefore, was conceived as a laboratory of Islam, where the principles of divine justice could flourish freely.
Iqbal envisioned this Islamic state as a beacon for the modern world — a living proof that Islam’s timeless values could guide a successful and balanced society even in the 20th century.
From Dream to Disillusionment
However, the Islamic Ideology that inspired Pakistan’s founding fathers soon encountered harsh realities. After independence, the leadership that took charge — whether through democratic means or otherwise — failed to translate the ideal into practice.
Maulana Abul Hasan Ali Nadwi, in his insightful essay “The Modern Islamic Experiment,” included in his celebrated book “Muslim Countries Between Islamism and Westernism,” lamented that Pakistan’s opportunity to become a model Islamic nation was lost because its rulers lacked both spiritual conviction and intellectual clarity. In this book, Nadwi examined how Muslim countries—including Pakistan, Egypt, and Turkey—struggled between the pulls of Western influence and the demands of Islamic authenticity. He argued that the true strength of any Muslim nation lies not in imitation of the West but in reviving the moral and intellectual essence of Islamic Ideology.
Instead of reforming education, law, and governance to reflect Islamic principles, Pakistan drifted towards the same Western paradigms it had once sought to transcend. Even the introduction of new laws, such as the Muslim Family Laws Ordinance, revealed a growing dependence on Western ideals rather than Islamic jurisprudence.
Thus, the Islamic Ideology that had once ignited a movement gradually became hollow — a slogan rather than a system, a symbol rather than a structure.
Iqbal’s Dream and Maulana Nadwi’s Warning
For Iqbal, Pakistan was meant to be the “Islamic laboratory” where Muslims could showcase the practical beauty of Sharia and social justice. For Maulana Nadwi, this was a divine test of leadership — a chance to prove that faith and reason could coexist and flourish.
He warned that the failure of Islamic Ideology was not inevitable — it was the result of a moral vacuum in leadership. The early rulers, he observed, lacked the courage and conviction to challenge Western dominance in thought and culture. They could not nurture an education system that produced God-conscious intellectuals, capable of harmonizing modern knowledge with Islamic purpose.
If leaders had embraced sincerity, selflessness, and scholarly depth, Nadwi believed, Pakistan could have become a shining example for the entire Muslim world — a society where knowledge served faith and governance reflected morality.
A Lost Dream — Yet Hope Reborn
While the failure of Islamic Ideology has marked much of Pakistan’s history, the underlying argument for its necessity remains. The conviction that Islam provides a complete framework for modern life continues to inspire scholars, reformers, and young thinkers—renewing the hope for ideological fulfillment.
The call of Iqbal still echoes — to rise above materialism and rebuild society upon spiritual foundations. The warning of Maulana Nadwi also endures — that without a revival of faith-based education and ethical governance, no nation can sustain its identity or fulfill its divine purpose.
The rebirth of Islamic Ideology requires moving beyond rhetoric and addressing the core argument: that genuine societal transformation is only possible through deliberate commitment to faith, intellectual honesty, and ethical reform. Pakistan’s destiny depends on actualizing its original vision, becoming a real-world model of justice and universality as its founders intended.
If you’re interested in reading this book, click the link below for a free download.
https://drive.google.com/file/d/1s3H0F_TafQrERVBfGXi3DI67JzN5BMWR/view?usp=sharing
If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.
You can also watch the same video on these social media platforms.
Continue the Journey
To understand Maulana Abul Hasan Ali Nadwi’s deeper vision of Muslim civilization and its spiritual legacy, we invite you to read another profound essay:
The Rise and Fall of Muslims – A Legacy of Light and Loss
Discover how history, faith, and resilience together define the continuing story of the Muslim world.
برصغیر کی تاریخ میں دو قومی نظریہ ایک فکری و تہذیبی اساس کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے قیامِ پاکستان کی راہ ہموار کی۔ اس نظریے کے مطابق مسلمان اور غیر مسلم دو الگ تہذیبوں کے نمائندہ ہیں، جن کے تصوراتِ حیات، اقدار اور معاشرتی اصول ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔ چنانچہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ مملکت کا قیام ناگزیر تھا تاکہ وہ اپنے دینی، تہذیبی اور اخلاقی اصولوں کے مطابق ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکیں جو اسلام کے عالمگیر پیغام کی عملی تصویر ہو۔ قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں کے اذہان میں اس مملکت کا نقشہ ایک ایسی “اسلامی تجربہ گاہ” کے طور پر موجود تھا جہاں اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک صالح معاشرہ پروان چڑھے۔ لیکن افسوس کہ آزادی کے بعد برسرِ اقتدار آنے والے، خواہ وہ جائز طریقے سے آئے ہوں یا غیر جمہوری ذرائع سے، اس تصور اور توقعات کو حقیقت میں بدلنے میں ناکام رہے۔ انہی تلخ حقائق کا ذکر مولانا ابوالحسن علی ندوی نے اپنے مضمون “جدید اسلامی تجربہ گاہ” میں کیا ہے، جو ان کی مشہور کتاب “مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش” کا ایک اہم باب ہے۔
مولانا ابوالحسن علی ندوی، جنہیں علی میاں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، برصغیر کے ممتاز اسلامی مفکر، مصلح، ادیب اور عالمِ دین تھے۔ ان کی پیدائش 1913 میں ہوئی اور وفات 1999 میں ہوئی۔ وہ ندوۃ العلماء لکھنؤ سے وابستہ رہے اور اسی ادارے کے ذریعے انہوں نے تعلیم و دعوت، فکری و تہذیبی اصلاح، اور اسلامی شعور کی بیداری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تصانیف کی تعداد پچاس سے زائد ہے، جن میں “ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمين” (اسلام اور دنیا) خاص طور پر شہرت یافتہ ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ مسلمان اپنی فکری و اخلاقی برتری کو ازسرِنو حاصل کریں اور مغرب کی اندھی تقلید سے بچتے ہوئے اپنی اقدار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ انہیں علمی و عالمی سطح پر بے شمار اعزازات ملے، جن میں شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام بھی شامل ہے۔
مولانا ندوی کی کتاب “مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش” مسلم دنیا کی فکری، تہذیبی اور نظریاتی جدوجہد کا گہرا مطالعہ پیش کرتی ہے۔ اس میں وہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ مسلم ممالک نے مغربی تہذیب کو ترقی کا واحد راستہ سمجھ کر کس حد تک اختیار کیا، اور اس اپنائیت نے اسلامیت اور مغربیت کے درمیان کس نوعیت کی کشمکش پیدا کی۔ مصنف کے نزدیک مغربی تہذیب کا مقابلہ محض قومی یا روایتی بنیادوں پر نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے علمی بصیرت، دینی شعور اور اجتماعی منصوبہ بندی ضروری ہے۔ کتاب میں ترکی، مصر، پاکستان اور ہندوستان جیسے ممالک کی مثالیں دے کر بتایا گیا ہے کہ جدید اسلامی تحریکیں مغربیت کے دباؤ کے ردِعمل میں کس طرح ابھریں۔
اس کتاب کےدرج ذیل باب میں مولانا نےقیامِ پاکستان کے بعد بطورِ اسلامی نظریاتی مملکت اس کی ذمہ داریوں کو بیان کیاہے۔ اور وہ وجوہات بھی بتائی ہیں،جن کے باعث یہ ان ذمہ داریوں کو ادا نہیں کرسکا۔ آوازِاردو یہ اقتباس اپنی ایک ویڈیو میں پڑھ کرسنایاہے۔
علامہ اقبالؒ کو پورے اخلاص کے ساتھ یقین تھا کہ مسلمانوں کے لیے ایک ایسا خودمختار خطہ بے حد ضروری ہے، جہاں اسلامی زندگی اپنے تمام شعبوں کے ساتھ آزادانہ طور پر جاری رہ سکے، شریعتِ اسلامیہ کے احکام نافذ ہوں اور اسلامی طرزِ حیات اپنی اصل روح اور صلاحیت کے ساتھ ظاہر ہو سکے۔ ان کے نزدیک ہندوستان وہ خطہ تھا جہاں ایک بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، اس لیے یہی علاقہ اس تجربے کے لیے موزوں ترین ہے کہ یہاں ایک ایسا اسلامی مرکز قائم کیا جا سکے جو ایک تجربہ گاہ(لیبارٹری)کی حیثیت رکھے—جہاں اسلامی معاشرت اپنی اجتماعی زندگی، اقتصادی نظام، تہذیبی رہنمائی، عقیدہ و عمل، مادّیت و روحانیت، اور فرد و جماعت کے درمیان توازن کی مکمل تصویر پیش کر سکے۔ اقبال چاہتے تھے کہ اس معاشرے کی عملی صورت ایسی ہو جو دنیا کو حیرت اور اعتراف پر مجبور کر دے، اور اسلام کی برتری کو عملًا ثابت کرے۔
پاکستان کا قیام دراصل اسی خواب کی تعبیر کے طور پر وجود میں آیا۔ اقبال کے بعد اس ریاست کے بانیوں نے بھی اسے ایک ایسی مملکت کی بنیاد پر قائم کیا جسے اسلامی طرزِ زندگی کا تجربہ گاہ قرار دیا گیا۔
قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے ایک تقریر میں فرمایا کہ ’’پاکستان کا قیام، جس کے لیے ہم برسوں سے جدوجہد کر رہے تھے، بفضلِ خدا اب ایک زندہ حقیقت ہے۔ لیکن یاد رہے کہ خود ملک کا قیام ہمارا آخری مقصد نہیں تھا۔ اصل مقصد یہ ہے کہ یہاں ہم آزاد انسانوں کی طرح زندگی بسر کریں، اپنے مزاج اور ثقافت کے مطابق ترقی کریں، اور ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں اسلامی عدلِ اجتماعی کے اصول آزادانہ طور پر نافذ ہوں۔‘‘
اسی طرح لیاقت علی خانؒ نے ایک موقع پر پشاور کے اجتماع میں کہا کہ ’’پاکستان ہمارے لیے ایک تجربہ گاہ ہے۔ ہم دنیا کو دکھائیں گے کہ اسلام کے چودہ سو سال پرانے اصول آج بھی کس طرح کارآمد اور مؤثر ہیں۔‘‘
ایک اور خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے پاکستان کا مطالبہ اس لیے کیا تھا کہ مسلمان اپنی زندگی کو اسلامی احکام کے سانچے میں ڈھال سکیں۔ ہمارا مقصد ایک ایسی مملکت قائم کرنا تھا جہاں حکومت اسلام کے اصولوں پر قائم ہو—ایسے اصولوں پر جن سے بہتر اصول دنیا آج تک پیش نہیں کر سکی۔‘‘
مولانا ندوی لکھتے ہیں کہ یہ تجربہ اپنی اہمیت اور ممکنہ نتائج کے لحاظ سے تاریخ کا ایک نادر اور فیصلہ کن موقع تھا۔ لیکن یہ کامیاب اسی وقت ہو سکتا تھا جب قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی جو اسلام کی ابدیت، شریعت کی جامعیت اور اسلامی تہذیب کی برتری پر غیر متزلزل ایمان رکھتے۔ ایسے رہنما جو خلوص و دیانت میں کامل ہوں، ذاتی مفاد، خودغرضی اور وقتی مصلحتوں سے بلند ہوں؛ جن کے ذہن مغربی اقدار کی غلامی سے آزاد ہوں اور جو غیر اسلامی تعلیم و تربیت کے اثرات سے پاک ہوں۔ ایسے قائدین جن کے پاس جدید علوم کی طاقت کو دینی و اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اہلیت ہو، اور جو اسلامی معاشرے کے نئے تقاضوں کے مطابق ان علوم کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
بدقسمتی سے، جب یہ موقع مسلمانوں کو ملا تو ان تمام خصوصیات کے حامل افراد کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ نہ ان کی مناسب تربیت ہوئی اور نہ تیاری۔ جو لوگ اس نئی ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے آئے، وہ اسی تعلیمی نظام کے پروردہ تھے جو استعماری دور سے چلا آ رہا تھا—ایک ایسا نظام جو مغربی فکر اور تہذیب سے متاثر تھا اور جو اسلامی نظریۂ حیات کے مطابق قیادت پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔
نتیجتاً وہ ریاست، جس سے ایک اسلامی معاشرت کے قیام کی امید تھی، عملی طور پر مغربی طرزِ حکومت اور فکری وابستگی کا نمونہ بنتی چلی گئی۔
مولانا ندوی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کے قیام کے بعد بھی نظامِ تعلیم، جو کسی قوم کی فکری سمت طے کرتا ہے، کو اسلامی روح کے مطابق از سرِنو تشکیل دینے کے لیے کوئی جرات مندانہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔
نہ معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کی گئی، نہ حکومتی سطح پر یہ ثابت کرنے کی سعی کی گئی کہ پاکستان درحقیقت ایک نئی اسلامی تجربہ گاہ ہے—جہاں اسلامی اصولوں، قوانین اور تہذیب کی برتری کو عملی طور پر ظاہر کیا جا سکے۔
اس کے برعکس، بعض قوانین مثلاً ’’مسلم فیملی لاز‘‘ (عائلی قوانین) ایسے بنائے گئے جنہوں نے واضح کر دیا کہ ملک کے آئین ساز اور رہنما مغربی افکار سے حد درجہ متاثر ہیں۔ وہ شریعت کی مکمل رہنمائی اور ابدیت پر اعتماد رکھنے کے بجائے مغربی قوانین اور نظریات کو ہی فیصلہ کن معیار سمجھنے لگے۔
یوں وہ خواب، جسے علامہ اقبالؒ اور قیامِ پاکستان کے مخلص بانیوں نے اسلامی نظامِ حیات کے احیاء کے طور پر دیکھا تھا، بتدریج اپنی اصل روح سے خالی ہوتا گیا۔
مولانا ابوالحسن علی ندوی کا تجزیہ آج بھی ہماری فکری و تہذیبی صورتِ حال پر صادق آتا ہے۔ قیامِ پاکستان کا مقصد صرف ایک جغرافیائی وحدت حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ ایک نظریاتی ریاست قائم کرنا تھا جو اسلام کی عملی قوت اور عدلِ اجتماعی کی مثال بنے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس مقصد سے دور ہوتے گئے۔ علی میاں کی تحریر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اگر ہم نے اپنے نظامِ تعلیم، سیاست اور معیشت کو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ نہ کیا تو یہ ملک اپنی روحانی اساس سے محروم رہ جائے گا۔ ان کے الفاظ میں، “پاکستان ایک نیا اسلام محل اور تجربہ گاہ تھا”، مگر یہ تجربہ اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے جب قیادت ایمان، علم اور اخلاق کے ساتھ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ رکھے۔