Russia Travelogue: Confusion, Courage and a Powerful Intellectual Journey

Russia Travelogue is not merely a record of changing locations; it is a journey of consciousness, patience, cultural encounter, and intellectual endurance. When travel is guided by awareness and purpose, every road becomes a lesson, and every delay turns into reflection. Such journeys do not entertain alone—they educate, shape character, and broaden understanding. This is precisely the spirit that defines the Russia Travelogue of Hakim Muhammad Saeed, a thinker who transformed travel into an act of learning and moral observation.

Travel as an Intellectual Discipline

For Hakim Muhammad Saeed, travel was never a recreational escape. It was a disciplined engagement with societies, systems, and human behaviour. His Russia Travelogue reflects this mindset clearly. Moving through unfamiliar environments, he observed how nations organise daily life, manage public order, and shape cultural habits. These observations were not written to impress but to inform—especially the younger generation—about how the wider world functions beyond familiar borders.

This intellectual approach elevates the Russia Travelogue from a descriptive narrative to a reflective document. Readers are not shown landscapes alone; they are invited to engage in thought processes, comparisons, and ethical reflections.

Observing Russian Society Through a Balanced Lens

One of the strongest qualities of this Russia Travelogue is balance. Hakim Saeed neither romanticises Russian society nor dismisses it through shallow criticism. He examines social discipline, public systems, cultural traditions, and economic arrangements with a focus on fairness. His writing reflects curiosity without prejudice and critique without hostility.

This balanced tone makes the travelogue relevant even today. In an era dominated by polarised narratives, such calm intellectual honesty feels rare and powerful.

From Baku to Leningrad: A Test of Patience

A particularly compelling section of the Russia Travelogue narrates the journey from Baku to Leningrad. What begins as a routine departure gradually turns into a series of unexpected challenges—locked luggage, forgotten codes, airport confusion, language barriers, and absence of expected hosts.

These moments introduce confusion, one of the strongest negative emotions in travel. Yet, instead of panic, the narrative highlights composure and trust. Problems are resolved through cooperation, quiet persistence, and unexpected human assistance. This contrast between uncertainty and calm response gives the travelogue emotional depth.

Language Barriers and Silent Anxiety

Upon arrival, the absence of clear guidance and the dominance of Russian-only signage intensify anxiety. The Russia Travelogue captures the silent pressure of being a foreigner—unable to ask freely, unsure of rules, and aware of strict systems governing accommodation and movement.

What makes this episode powerful is the inner struggle. Hakim Saeed conceals his worries to protect his daughter from further stress. This silent courage transforms a logistical problem into a moral lesson about responsibility, emotional strength, and leadership during uncertainty.

Unexpected Help and Human Connection

Just when confusion reaches its peak, help arrives from an unexpected source. A young man recognizes Hakim Saeed by name and introduces himself as a representative of the friendship organisation. Within moments, lost luggage is found and tension dissolves.

This moment symbolises a recurring theme in the Russia Travelogue: human connection transcends systems. Even within rigid bureaucracies, kindness finds its way. The relief that follows reinforces hope and faith in people beyond borders.

Cultural Clash and Moral Sensitivity

Another subtle yet meaningful incident occurs during dinner, where loud music, dance, and dim lighting create discomfort. A misunderstanding leads to an accidental sip of beer, causing embarrassment and emotional distress.

Instead of anger or moral panic, Hakim Saeed responds with wisdom. By recalling a past experience, he teaches tolerance, emotional control, and the importance of responding to situations with dignity rather than outrage. This episode transforms a cultural clash into a lesson in maturity.

Why This Russia Travelogue Still Matters

This Russia Travelogue is not just a travel account; it is a portrait of an intellectually awake human being navigating foreign systems with grace. It blends confusion with courage, observation with empathy, and cultural difference with moral clarity.

Hakim Muhammad Saeed emerges not as a tourist but as a thoughtful ambassador of ideas, showing how travel can refine character and deepen understanding. For readers interested in meaningful travel writing, this work remains both relevant and inspiring.

If you’re interested in reading this book, click the link below for a free download.

https://drive.google.com/file/d/1UlF5AYkECQZvWLDFHtYNTuFzHbRjVQ4P/view?usp=sharing

If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.

You can also watch the same video on these social media platforms.

انسان کی تربیت اور اس کی روزمرہ زندگی کی ترتیب اگر شعور، مشاہدے اور مقصدیت سے جڑی ہو تو وہ جہاں بھی جائے، محض راستے طے نہیں کرتا بلکہ تجربات سمیٹتا ہے۔ ایسے ہی لوگ سفر کو تفریح نہیں بلکہ سیکھنے، سمجھنے اور سکھانے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ان کی نگاہ میں سیاحت محض مقامات کی تبدیلی نہیں بلکہ تہذیبوں، معاشروں اور انسانوں کے باطن تک رسائی کا نام ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ شخصیات اپنے سفرناموں کے ذریعے قاری کو صرف مناظر نہیں دکھاتیں بلکہ فکری ہم سفری پر آمادہ کر دیتی ہیں۔

حکیم محمد سعید کی شخصیت اسی نوع کے ہمہ جہت افراد میں شمار ہوتی ہے۔ وہ بیک وقت ماہر طبیب، دانشور، مصنف، مربی، سماجی رہنما اور ایک گہرے شعور کے حامل سیاح تھے۔ ان کے سفر محض رسمی دورے یا تفریحی اسفار نہیں ہوتے تھے بلکہ ہر سفر ان کے لیے ایک تعلیمی تجربہ، ایک تہذیبی مطالعہ اور ایک فکری مشن کی حیثیت رکھتا تھا۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک—جیسے روس، قطر، ترکی، سوئٹزرلینڈ، کویت اور دیگر خطوں کا سفر کیا اور ہر جگہ لوگوں کے طرزِ زندگی، سماجی ڈھانچے، تہذیبی اقدار، معاشی حالات اور فکری رویّوں کو نہایت باریک بینی سے دیکھا۔ حکیم صاحب ان مشاہدات کو سادہ مگر بامعنی زبان میں قلم بند کرتے تھے تاکہ قاری، خصوصاً نوجوان نسل، دنیا کو ایک وسیع تناظر میں سمجھ سکے۔ ان کے سفرناموں میں اخلاقی اشارے، تہذیبی تقابل اور انسان دوستی کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے، جس سے وہ ایک سچے معنوں میں علمی و فکری سفیر دکھائی دیتے ہیں۔

درونِ روس شہید حکیم محمد سعیدؒ کا ایک معروف اور اہم سفرنامہ ہے، جس میں انہوں نے روس کے سفر کے دوران پیش آنے والے مشاہدات اور تجربات کو نہایت دل نشیں اور معلوماتی انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں روسی معاشرت، روزمرہ زندگی، سماجی نظم، ثقافتی روایات اور اقتصادی حالات کو ایک باشعور پاکستانی دانشور کی آنکھ سے دیکھا گیا ہے۔ حکیم صاحب نہ تو محض تعریف پر اکتفا کرتے ہیں اور نہ ہی سطحی تنقید پر، بلکہ توازن کے ساتھ ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہیں۔ یہی وصف اس کتاب کو عام سفرناموں سے ممتاز بناتا ہے اور قاری کو ایک اجنبی دنیا کے اندر جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس سفرنامے کا ایک اہم اور نہایت دل چسپ حصہ وہ ہے جس میں حکیم صاحب باکو سے لینن گراڈ روانگی کے حالات بیان کرتے ہیں، اور اسی حصے کو آوازِاردونے اپنی سفرنامہ سیریز میں پڑھ کر سنایا ہے۔ اس بیان کا آغاز باکو میں وزارتِ ثقافت سے واپسی اور روانگی کی تیاری سے ہوتا ہے۔ ہوٹل پہنچ کر اب تک جمع کی گئی کتابوں کو ایک کارٹن میں بند کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ماسکو بھیج دیا جائے اور آئندہ سفر ہلکے سامان کے ساتھ کیا جا سکے۔ اسی مرحلے پر ایک غیر متوقع مسئلہ پیدا ہوتا ہے جب حکیم صاحب کی صاحبزادی سعدیہ خاتون کے سوٹ کیس کا تالا اچانک لاک ہو جاتا ہے اور نمبر یاد نہ ہونے کے باعث سامان نکالنا ممکن نہیں رہتا۔ ہوٹل کے نگہبان کی مدد سے ایک ماہر تالہ ساز بلایا جاتا ہے جو بغیر کسی نقصان کے تالہ کھول دیتا ہے، جس پر سب کو اطمینان ہوتا ہے۔ اسی سوٹ کیس سے تحائف نکال کر مقامی میزبانوں، خصوصاً انجمنِ دوستی کے نائب قربانوف صاحب اور ایلیکر صاحب کو پیش کیے جاتے ہیں اور ان کی اعلیٰ میزبانی پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد باکو کے ہوائی اڈے کا منظر سامنے آتا ہے، جہاں وی آئی پی انتظامات کے تحت سامان علیحدہ کمرے میں لے جایا جاتا ہے اور خصوصی گاڑی کے ذریعے جہاز تک پہنچایا جاتا ہے۔ حکیم صاحب اور سعدیہ خاتون لینن گراڈ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز میں حکیم صاحب مختصر قیلولہ کرتے ہیں، پھر قلم اور کاغذ سنبھال کر لکھنے میں مشغول ہو جاتے ہیں اور منزل تک لکھتے ہی رہتے ہیں۔ دورانِ پرواز وقت کے فرق کی نشاندہی پر گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر لی جاتی ہیں۔

لینڈنگ کے بعد اگرچہ انہیں سب سے پہلے جہاز سے اتارا جاتا ہے، مگر ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ایک نئی آزمائش شروع ہو جاتی ہے۔ نہ واضح رہنمائی میسر آتی ہے اور نہ یہ معلوم ہو پاتا ہے کہ سامان کہاں سے ملے گا۔ حکیم صاحب کو امید تھی کہ انجمنِ دوستی لینن گراڈ کا کوئی نمائندہ استقبال کے لیے موجود ہوگا، خصوصاً ڈاکٹر لدمیلا جو ماسکو سے پہلے ہی وہاں پہنچ چکی تھیں، مگر کوئی نظر نہیں آتا۔ زبان کی رکاوٹ مسئلے کو مزید سنگین بنا دیتی ہے؛ ہر شخص معذرت کر کے آگے بڑھ جاتا ہے اور پورا ہوائی اڈہ صرف روسی زبان کے بورڈز سے بھرا ہوتا ہے، جو ایک بین الاقوامی شہر میں حیرت اور کوفت کا باعث بنتا ہے۔

اس صورتحال میں سعدیہ خاتون سخت پریشان ہو جاتی ہیں اور حکیم صاحب خود بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ روس میں بغیر سرکاری اجازت نامے کے کسی ہوٹل میں قیام ممکن نہیں، مگر وہ یہ بات سعدیہ سے چھپائے رکھتے ہیں تاکہ ان کی پریشانی میں اضافہ نہ ہو۔ سامان کے ٹیگ ہاتھ میں لیے وہ ایک بیلٹ سے دوسری بیلٹ تک چکر لگاتے رہتے ہیں، ہجوم، شور اور بدنظمی کے عالم میں۔ بالآخر ایک فوجی کی رہنمائی سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کا سامان الگ جگہ اترتا ہے۔ وہاں پہنچ کر ایک نوجوان انہیں نام لے کر پہچان لیتا ہے اور انجمنِ دوستی سے تعلق کا تعارف کراتا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد سامان مل جاتا ہے اور ایک گھنٹے کی بے یقینی کے بعد سکون نصیب ہوتا ہے۔

ہوٹل ماسکو پہنچ کر شدید سردی کے بعد اندر کی گرمی اور ڈاکٹر لدمیلا کی گرم جوشی ساری تھکن دور کر دیتی ہے۔ بعد ازاں ڈنر کے موقع پر شور، موسیقی اور رقص کا ماحول حکیم صاحب کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ اندھیرے میں پانی کو جوس سمجھ کر بیئر انڈیل دی جاتی ہے اور سعدیہ خاتون ایک گھونٹ پی لیتی ہیں، جس پر شرمندگی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر حکیم صاحب تاجکستان کے ایک سابقہ واقعے کا حوالہ دے کر برداشت، ظرف اور حالات سے نبرد آزما ہونے کا سبق دیتے ہیں۔

روس کا یہ سفرنامہ محض ایک سفر کی روداد نہیں بلکہ ایک باشعور انسان کے باطن کی کہانی ہے۔ حکیم محمد سعیدؒ نے روس کے اس سفر میں انتظامی الجھنوں، ثقافتی تصادم، مذہبی حساسیت، انسانی کمزوریوں اور غیر متوقع مدد کو اس طرح یکجا کیا ہے کہ قاری خود کو اس سفر کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔ یہی وصف انہیں ایک عام سیاح سے بلند کر کے ایک فکری رہنما اور زندہ دل سفرنامہ نگار کے مقام پر فائز کرتا ہے۔

Leave a Comment