Simplicity of Caliph Umar: Powerful Justice Beyond Royal Luxury

Simplicity of Caliph Umar is one of the most inspiring examples in Islamic history. Despite ruling over a vast and powerful empire, the second Caliph of Islam, Umar ibn al-Khattab, lived a life of extraordinary humility and simplicity. His leadership reflected the fundamental Islamic principles of equality, justice, and modest living.

This remarkable aspect of his character is also portrayed in the historical novel Palestine, written by the well-known Urdu novelist Almas M. A. Through narrative storytelling, the novel presents historical events related to the conquest of Jerusalem and highlights how the simplicity of Caliph Umar impressed both Muslims and non-Muslims alike.

Islamic Principles of Equality and Simplicity

Islam places great emphasis on equality and modesty. During the era known as the Rashidun Caliphate, these principles were not merely theoretical teachings but practical realities.

The simplicity of Caliph Umar perfectly represented these ideals. Although he governed an empire spanning vast regions of the Middle East, he did not adopt the luxurious lifestyle typical of kings and emperors. His clothing, food, and daily life were similar to those of ordinary Muslims.

He also insisted that governors and military commanders avoid extravagant living. Whenever he noticed signs of luxury among officials, he would openly criticise them and remind them of their duty to the people.

Almas M. A. and His Historical Storytelling

The Urdu writer Almas M. A. was widely known for presenting historical events in a captivating narrative style. His novels and short stories were published in many Urdu magazines and digests, gaining popularity among readers interested in history and literature.

One of the defining features of his work was the ability to transform historical personalities into living characters within engaging stories. Through this literary method, readers not only learned about the past but also emotionally connected with it.

His novel about Palestine illustrates the cultural and religious importance of the region and narrates historical conflicts surrounding the land.

Historical Background of Jerusalem in the Novel

In the novel, the author describes the ancient land of Jerusalem, its religious significance, and the struggles faced by its inhabitants. The story highlights the deep connection Muslims have historically had with this sacred region.

The narrative also portrays the political tensions and historical conflicts caused by external powers. However, the central focus remains on the moral leadership of Muslim commanders and the remarkable simplicity of Caliph Umar.

Through vivid storytelling, the novel turns historical events into a compelling narrative that allows readers to witness the unfolding drama of history.

The Arrival of Caliph Umar in Jerusalem

According to historical accounts described in the novel, Muslim forces led by Amr ibn al-As surrounded Jerusalem during the campaign. Later, the respected commander Abu Ubaidah ibn al-Jarrah also arrived after completing the Syrian campaign.

The Christian leaders of the city eventually agreed to surrender, but placed one condition: the city would be handed over only to the Caliph himself.

When the message reached Umar ibn al-Khattab, he consulted the companions in Medina. Some companions advised against the Caliph personally travelling to the battlefield, but Ali ibn Abi Talib supported the idea, believing that the Caliph’s presence would strengthen the morale of the Muslim army.

Eventually, Umar decided to travel to Jerusalem with a small group of companions.

A Journey Marked by Simplicity

The journey itself became a symbol of the simplicity of Caliph Umar. Instead of travelling like a monarch surrounded by luxury, he rode a simple camel. Two bags hung from the saddle—one containing dates and the other barley flour.

A water skin and a few basic travel items were his only provisions. During the journey, he shared the same simple food with his companions.

This extraordinary humility deeply impressed those who witnessed it.

A Lesson to the Generals

When Umar reached the region of Jabiya, several Muslim commanders came to welcome him, including Muawiya ibn Abi Sufyan and Khalid ibn al-Walid.

They were dressed in elegant clothing, which displeased the Caliph. He reminded them that Muslims had gained honour through Islam, not through luxurious appearance.

His simple woollen garment, which reportedly had patches, reflected the true simplicity of Caliph Umar.

Rejecting Luxury for Humility

Local leaders suggested that Umar should wear white garments and ride a magnificent horse so that the conquered people would be impressed by his authority.

For a brief moment, he tried riding the horse, but after a few steps, he stopped and dismounted. He feared that such luxury might create pride in his heart.

He immediately returned to his simple clothing and camel, proving once again the profound simplicity of Caliph Umar.

Moral Lessons from the Story

The story illustrates that true leadership does not depend on wealth, luxury, or power. Instead, it is built upon justice, humility, and accountability.

The simplicity of Caliph Umar remains one of the most powerful examples of ethical leadership in world history. His conduct demonstrated that even the ruler of a vast empire could live like an ordinary citizen.

Through the novel, Almas M. A. successfully revives these historical moments, turning them into a meaningful lesson for modern readers.

History, therefore, becomes more than a record of events—it becomes a living narrative that inspires future generations.

If you’re interested in reading this book, click the link below for a free download.

https://drive.google.com/file/d/1vtruMkCsYZs7NoYX2A12i9uj8p0CP5oW/view?usp=drive_link

If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.

You can also watch the same video on these social media platforms.

اسلامی تعلیمات میں مساوات اور سادگی کو بنیادی اصول کی حیثیت حاصل ہے۔ خصوصاً خلافتِ راشدہ کے دور میں یہ اصول عملی صورت میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ خلیفہءثانی،حضرت عمرؓ  وسیع وعریض سلطنت کے حکمران تھے۔ ان کا رعب اور دبدبہ اس قدر تھا کہ مشہور قول کے مطابق جس راستے سے وہ گزرتے، شیطان بھی اس راستے سے گزرنے سے گریز کرتا۔ مگر اس عظمت اور اقتدار کے باوجود ان کی زندگی نہایت سادہ تھی۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنی ذات کے لیے عام مسلمانوں سے بڑھ کر لباس، سواری یا خوراک کو پسند نہیں کیا بلکہ اپنے گورنروں اور سپہ سالاروں کو بھی فاخرانہ طرزِ زندگی اختیار کرنے سے روکتے اور اس معاملے میں ان کی سرزنش کرتے تھے۔ اسی اسلامی اصولِ مساوات اور حضرت عمرؓ کی سادہ طرزِ زندگی کی ایک جھلک اردو کے معروف ناول نگارالماس ایم۔اے۔کےناول”فلسطین” میں ملتی ہے، جس میں بیت المقدس کی مہم کے دوران پیش آنے والے چند واقعات بیان کیے گئے ہیں جو خلیفۂ دوم کی سادگی، عدل اور بلند کردار کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

الماس ایم۔اے۔اردو کے معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور مؤرخ تھے جنہوں نے تاریخی موضوعات کو کہانی کے انداز میں پیش کرنے کی وجہ سے خاص شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے طویل ادبی سفر میں بے شمار ناول اور کہانیاں لکھیں جو مختلف اردو ڈائجسٹوں اور رسائل میں شائع ہوتے رہے۔ ان کی تحریروں کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ وہ تاریخی واقعات اور شخصیات کو دلچسپ داستانی پیرائے میں بیان کرتے تھے، جس سے قاری نہ صرف تاریخ سے واقف ہوتا بلکہ اسے ایک جاندار کہانی کی صورت میں محسوس بھی کرتا تھا۔ ان کے ناولوں میں اسلامی تاریخ اور عظیم تاریخی کرداروں کی زندگیوں کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اسی اسلوب کے ذریعے انہوں نے نئی نسل کو اپنے ماضی اور تہذیبی ورثے سے روشناس کرانے کی کوشش کی۔

ناول”فلسطین”دراصل سرزمینِ فلسطین کی تاریخ، اس کے مذہبی اور تہذیبی پس منظر اور وہاں جاری تاریخی کشمکش کو ایک داستانی انداز میں بیان کرتا ہے۔ اس ناول میں مصنف نے فلسطین کی قدامت، مسلمانوں کی اس سے گہری وابستگی اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی اور سماجی حالات کو کہانی کی صورت میں پیش کیا ہے۔ ناول کے کردار اور واقعات اس حقیقت کو نمایاں کرتے ہیں کہ فلسطین کے باشندے اپنی زمین، شناخت اور آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ مصنف اپنے مخصوص تاریخی اور جذباتی اسلوب میں قاری کو اس خطے کی تاریخ اور اس کے المیے سے روشناس کراتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں رہتا بلکہ ایک تاریخی اور فکری بیانیہ بن جاتا ہے۔

اس ناول کا ایک دلچسپ اقتباس آوازِاردو کی ویڈیو میں پڑھ کر سنایا گیا ہے، جس میں عمربن خطابؓ کی بیت المقدس آمد اور وہاں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس اقتباس  میں بتایا گیا ہے کہ حضرت عمرؓ نے بیت المقدس میں زیادہ وقت نہیں گزارا، لیکن وہاں کے باشندوں پر ان کے کردار کا گہرا اثر پڑا۔ لوگوں کو یقین ہو گیا کہ جن شرائط پر صلح طے پائی ہے، فاتح مسلمان ان شرائط سے بھی زیادہ نرمی، عدل اور انسان دوستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ اس قدر محتاط تھے کہ اگر نادانستہ کوئی غلطی ہو جاتی تو فوراً اس کی معذرت کرتے۔

خلیفۂ دوم کے حکم کے بعد لشکرِ اسلام کے سپہ سالارعمرو بن العاص بیت المقدس کی طرف روانہ ہوئے۔ یہی وہ جرنیل تھے جنہوں نے مصر فتح کیا اور فاتحِ مصر کہلائے۔ اپنی غیر معمولی سیاسی بصیرت کے باعث انہیں تاریخِ اسلام میں “سیاسی العرب” بھی کہا جاتا ہے۔ بیت المقدس میں ان کے مقابل رومیوں کا مشہور جنرل ارطون تھا جس کی شہرت مدینہ تک پہنچ چکی تھی۔ جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے اور اس کی خبر حضرت عمرؓ کو ملی تو آپ مسکرا کر بولے کہ ہم نے عرب کے ارطون کو روم کے ارطون کے مقابل کھڑا کر دیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ انجام کیا ہوتا ہے۔

عمرو بن عاصؓ نے بیت المقدس پہنچ کر شہر کا محاصرہ کر لیا۔ عیسائی قلعہ بند ہو کر مقابلہ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابوعبیدہ بن ابی جراحؓ بھی شام کی مہم سے فارغ ہو کر وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے شہر کے بڑے سرداروں کو خطوط لکھے جن میں انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی گئی اور یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اگر وہ ایمان لے آئیں تو مسلمانوں کے لیے ان پر ہاتھ اٹھانا حرام ہوگا۔ اگر وہ اسلام قبول نہ کریں تو جزیہ دے کر مسلمانوں کی حمایت میں رہ سکتے ہیں، اور اگر یہ بھی قبول نہ کریں تو جنگ کے لیے تیار رہیں کیونکہ مسلمان فتح کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

بہت سے مشوروں کے بعد عیسائیوں کے پادری صفر و ینوس نے صلح پر آمادگی ظاہر کی مگر ایک شرط رکھی کہ بیت المقدس جیسے مقدس مقام کو وہ صرف خلیفۂ المسلمین کے حوالے کرے گا۔ چنانچہ سفید جھنڈے کے ساتھ صلح کا پیغام مسلمانوں کے پاس بھیجا گیا۔ ایک روایت کے مطابق شہر کی فتح اس وقت تک ممکن نہ ہوئی جب تک حضرت عمرؓ خود چار ہزار سواروں کے ساتھ بیت المقدس تشریف نہ لائے۔

جب محاصرہ طویل ہو گیا تو عمرو بن عاصؓ نے مدینہ خط بھیجا کہ دشمن سخت جان ہے، فوج کم ہے اور کمک کی ضرورت ہے۔ خط مدینہ پہنچا تو حضرت عمرؓ نے مسجد نبوی میں صحابہ سے مشورہ کیا۔حضرت عثمان ؓنے اس رائے سے اختلاف کیا کہ خلیفہ کو خود جانا چاہیے، لیکن علی ابنِ ابی طالبؓ نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے خلیفہ کی آمد انہیں حوصلہ دے گی۔ چنانچہ حضرت عمرؓ نے حضرت عثمانؓ کو اپنا نائب مقرر کیا اور خود کمک کے ساتھ روانہ ہو گئے۔

اگرچہ وہ ایک وسیع سلطنت کے حکمران تھے مگر ان کی سادگی قابلِ حیرت تھی۔ وہ ایک خاکستری اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ سے بیت المقدس کی طرف روانہ ہوئے۔ اونٹنی پر دو تھیلے لٹک رہے تھے، ایک میں ستو اور دوسرے میں کھجوریں تھیں، ساتھ پانی کا مشکیزہ اور چند ضروری اشیائے سفر تھیں۔ راستے میں وہ انہی سادہ غذاؤں سے کام چلاتے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے۔

جب وہ جابیہ کے مقام پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود مسلم سپہ سالار ان کے استقبال کے لیے حاضر ہوئے۔ ان میں معاویہ بن ابو سفیان، ابو عبیدہ بن جراح اور خالد بن ولید شامل تھے۔ یہ سب قیمتی لباس پہنے ہوئے تھے۔ حضرت عمرؓ نے انہیں دیکھا تو ناراض ہو گئے اور فرمایا کہ تم لوگوں نے اتنی جلدی اپنی وضع کیوں بدل لی؟ کیا دو ہی برس میں تم اپنے آپے سے باہر ہو گئے ہو؟ سرداروں نے اپنی عبائیں اٹھا کر دکھایا کہ اس لباس کے نیچے ہتھیار موجود ہیں۔ تب جا کر حضرت عمرؓ کا غصہ کچھ کم ہوا۔

اس کے برعکس خود خلیفہ کا لباس نہایت سادہ تھا۔ نمدے کا ایک لمبا کرتہ تھا جس پر پیوند لگے ہوئے تھے۔ روایت ہے کہ جب جابیہ پہنچے تو انہوں نے مقامی سردار کو اپنا کرتہ دے کر کہا کہ اسے دھو کر اور مرمت کر کے لے آئے اور تب تک پہننے کے لیے کوئی کپڑا دے دے۔ سردار نے ریشمی قمیض پیش کی۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ریشم ہے۔ چونکہ انہوں نے پہلے کبھی ریشم نہ دیکھا تھا، اس لیے کچھ دیر کے لیے پہن لیا، لیکن جب اپنا کرتہ واپس آیا تو فوراً وہی پہن لیا۔

مقامی لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ ایک شان دار گھوڑے پر سوار ہوں اور سفید لباس پہنیں تاکہ مفتوح قوموں پر رعب پڑے، مگر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اللہ نے ہمیں اسلام کے ذریعے عزت دی ہے، اس کے سوا ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ تاہم جب بہت اصرار کیا گیا تو وہ گھوڑے پر سوار ہوئے، مگر چند قدم چلنے کے بعد فوراً رک گئے اور اتر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس سواری اور لباس نے میرے دل میں غرور پیدا کر دیا تھا اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہی غرور میرے لیے ہلاکت کا سبب نہ بن جائے۔ چنانچہ انہوں نے دوبارہ اپنے سادہ کپڑے پہن لیے۔

یہ واقعہ نہ صرف اسلامی تاریخ کے ایک اہم باب کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ اس سے حضرت عمرؓ کے عدل، سادگی اور تقویٰ کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔الماس ایم۔اے۔نے اپنے ناول”فلسطین”میں ایسے تاریخی واقعات کو نہایت مؤثر اور دلنشین انداز میں بیان کیا ہے۔ ان کا اسلوب قاری کو ماضی کے مناظر میں اس طرح لے جاتا ہے کہ تاریخ محض واقعات کا مجموعہ نہیں رہتی بلکہ ایک جیتی جاگتی داستان محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ناول پڑھنے والا قاری نہ صرف تاریخ سے آگاہ ہوتا ہے بلکہ اس سے سبق بھی حاصل کرتا ہے۔

Leave a Comment