Harsh Realities and Human Desires: Life’s harsh realities are both undeniable and universal, yet they exist in stark contrast to the unrelenting desires of humanity. This paradox forms the crux of a profound article by Mr. Asad Tahir Jappa, a celebrated columnist and motivational speaker, published in Daily Dunya on December 25, 2024.
Life’s Two Harsh Realities
Harsh Realities and Human Desires: At the heart of Jappa’s thought-provoking narrative lies the acknowledgement of two unyielding truths:
- The Certainty of Mortality
- Every individual is a traveller on the path of mortality. Life’s transient nature is a given; neither its duration nor its endpoint is within human control or comprehension.
- The Unpredictability of Existence
- Life’s brevity is further compounded by its inherent uncertainty. Each breath is fragile, and the end could arrive unannounced, leaving no time for preparation or reflection.
The Contradiction of Human Aspirations
Harsh Realities and Human Desires: Despite life’s undeniable transience and unpredictability, humanity remains engrossed in an unending pursuit of power, wealth, and fame. Jappa questions this paradox, asking why individuals invest so much in material gains when life’s impermanence is universally understood.
- Power and Wealth: Few can resist the allure of power, authority, and immense riches.
- Fame and Recognition: The desire for prestige and a lasting legacy continues to dominate human dreams.
Yet, history is replete with tales of the futility of these pursuits, as the inevitability of death spares no one.

Society’s Grim Reality
Harsh Realities and Human Desires: The paradox is not limited to individuals; it is deeply entrenched in society. The article delves into the alarming rise of moral and ethical decay, as well as the stark economic and social disparities:
- Exploitation and Inequality: Wealth and power are concentrated among a select few, while countless others are left to grapple with poverty, hunger, and despair.
- Violence and Betrayal: Stories of greed and betrayal, even among blood relatives, are becoming disturbingly common. Recent incidents highlight how familial bonds and moral values are being sacrificed at the altar of material gain.
Historical and Religious Perspective
Jappa draws on religious teachings to provide a broader context. From the story of Cain and Abel to the betrayal faced by Prophet Yusufؑ, He highlights how human flaws have persisted since the dawn of time. Harsh Realities and Human Desires-These narratives underline that human desires, when unchecked, lead to destruction and despair.
Learn about Awaz-e-Urdu's palest "Donkey Route" in a series of Urdu columns.
The Quran, particularly Surah Al-Asr, serves as a powerful reminder of the fleeting nature of life and the ultimate triumph of truth and patience. It underscores the importance of righteousness and faith as a means to navigate life’s challenges.
The Reflection of Human Nature
The article paints a vivid picture of humanity’s duality:(Harsh Realities and Human Desires)
- Helplessness: Despite technological and scientific advancements, humans remain powerless over life’s most critical aspects, such as birth, death, health, and sustenance.
- Arrogance: Paradoxically, humans often exhibit arrogance and cruelty, exploiting others while ignoring their vulnerabilities.
The Ultimate Victory
Harsh Realities and Human Desires-Amid the chaos, the article offers hope. The eternal truth lies in embracing humility, righteousness, and a recognition of life’s ultimate purpose. The battle between good and evil will culminate in the victory of those who hold steadfast to knowledge, faith, and justice.
Conclusion
Harsh Realities and Human Desires are a constant reminder of its temporary nature, yet they coexist with humanity’s ceaseless ambitions. The paradox of life urges us to reflect on our priorities and align them with eternal truths. As Mr. Asad Tahir Jappa eloquently reminds us, the ultimate triumph belongs to those who recognize life’s fleeting essence and strive to live with integrity, humility, and purpose.
By embracing these lessons, individuals and societies can rise above the chaos, ensuring that their time on earth is not only meaningful but also aligned with the greater good.
You can also watch the same video on these social media platforms.(Harsh Realities and Human Desires)
جناب اسدطاہرجپہ ایک مقبول کالم نگار اورموٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ان کا ایک مضمون 25دسمبر2024ءکو روزنامہ دنیامیں شائع ہوا، ان کاکہناہے کہ ہماری زندگی کی دو تلخ سچائیاں ہیں۔ ایک یہ کہ ہم سب راہ فنا کے مسافر ہیں اور دوسری یہ کہ اس قلیل مدت میں بھی ہمیں مسلسل غیر یقینی صورتحال درپیش رہتی ہے۔
ایک ایک سانس کی محتاج یہ زندگی کب اور کہاں ختم ہو جائے، کسی کے بس میں ہے اور نہ فہم و ادراک کی دسترس میں۔مگر کیا عجب کہانی ہے کہ ان دو اٹل حقیقتوں کے باوجود اس فانی، عارضی اور انتہائی مختصر عرصہ پر محیط زندگی میں ہم طاقت ،دولت، عزت اور شہرت کے حصول کے لئے ہمہ وقت سرگرداں رہتے ہیں۔
کون ہے جسے بے پناہ اختیار ، اقتدار اور طاقت کے حصول کی خواہش نہ ہو، کوئی ہے جو حرص و ہوس ، طمع،لالچ، اور دھوکہ و فریب کے سبھی ہتھکنڈوں کو آزما کر اپنے اور اپنی سات نسلوں کے لئے مال و زر کے انبار لگانے کی تمنا سے بے نیاز ہو، کون ہے جس کے دل میں جاہ و حشمت کی مسند توقیر کی آرزو کروٹیں نہ لیتیں ہوں، اور بھلا کوئی بشر یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس کی نگاہوں نے زمانے بھر میں نیک نامی اور شہرت کے لئے کبھی سہانے سپنے نہ دیکھے ہوں۔
بظاہر زندگی کی ان تلخ سچائیوں اور انسانی خواہشات کے درمیان واضح تفاوت بھی ہے اور تضاد بھی۔ جب یہ سب کو معلوم ہے کہ ہم نے یہاں ہمیشہ نہیں رہنا اور یہ سانسوں کی مالا کسی لمحے بھی اچانک ٹوٹ سکتی ہے جس طرح صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے تو پھر یہ ہنگامہ سود وزیاں کیوں برپا ہے، جب یہاں قیام ہی قلیل ہے تو پھر عالی شان محلات کی تعمیر کیونکر ہے؟
ان سب سوالوں کے جوابات آج تک کوئی نہیں دے سکا بلکہ عین ممکن ہے کہ سوال پوچھنے والا خود بھی اس دنیا کے دلفریب نظاروں کی دلکشی کی نذر ہو گیا ہو۔ ہاں مگر یہ ہو سکتا ہے کہ کہیں کوئی صوفی، سادھو ، راہب، پادری، یا مبلغ اس دنیا کی بے ثباتی اور بے یقینی کو ثابت کرنے کیلئے اور اس کے دام الفت میں گرفتار ہوئے بغیر نروان کی جستجو میں شب و روز مصروف عمل ہو۔
مگر دوسری طرف اقوام عالم میں موجود معاشی عدم توازن اور سماجی تفاوت کا جائزہ لیا جائے تو ہوشربا اعدادوشمار سامنے آتے ہیں جہاں انسان ہی دوسروں کے استحصال میں پورے شد و مد کے ساتھ مصروف ہے۔انسانوں کے میلے میں کم وقت میں مقابلہ سخت نظر آتا ہے۔عدل و انصاف کے پیمانے کب کے بدل چکے اور ظلم وبربریت کی نئی داستانیں ہیں جو ہر روز رقم ہو رہی ہیں۔
چہارسو خوفناک کہانیاں اور اندوہ ناک واقعات ہیں جو آئے روز سننے اور دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ یہ دنیا محض گنے چنے طاقتوروں اور دولت مندوں کے بنائے گئے قوانین و ضوابط کے گرد گردش کرتی نظر آتی ہے جبکہ بے بسوں اور بے نواؤں کا اک سمندر ہے جہاں بھوک، افلاس، بیماری اور موت کے بسیرے ہیں اور غربت، بے روزگاری، بے بسی اور یاس و نا امیدی کے ڈیرے ہیں۔ اسی عالمی منظرنامے کی عکاسی ہمیں معاشرے کے تقریباً سبھی شعبوں میں نظر آتی ہے
اور یہی اصول انفرادی سطح پر بھی مستعمل ہیں جن کے باعث ہر طرف لوٹ کھسوٹ، مار دھاڑ اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔ یہاں تک کہ خونی رشتے بھی اپنا تقدس اور حیثیت کھو بیٹھے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ ہر طرف مال و دولت کے حصول کے لئے ایک فیصلہ کن معرکے کا آغاز ہو چکا ہے جس میں اخلاقی اقدار ، انسانی حقوق ، خونی رشتے، قانونی عدل اور سماجی انصاف کا وجود کہیں نظر نہیں آتا۔
اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آگ اور خون کا یہ خوفناک کھیل کیا اب شروع ہوا ہے یا اس کا آغاز انسان کی تخلیق کے ساتھ روز ازل سے ہی ہو گیا تھا۔ ہماری اسلامی تاریخ اور تعلیمات میں اس امر کی گواہی موجود ہے جس میں ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے قابیل نے حسد کی
آگ میں جل کر اپنے بھائی ہابیل کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے تھے۔ اسی طرح برادران یوسف علیہ السلام کا قصہ قرآن مجید میں بڑی صراحت سے بیان کیا گیا ہے۔ اپنی آخری کتاب حق میں خالق کائنات نے جہاں قوموں کی اخلاقی پامالیوں کے قصے تفصیل سے بیان کئے ہیں وہاں انسان کی سر کشی پر بھی مفصل گفتگو فرمائی ہے۔
یہ سچ ہے کہ انسان اپنی اس مختصر سی زندگی میں بے بسی کا استعارہ ہے۔ اسے اپنی پیدائش پر اختیار ہے نہ ہی اپنی موت کی خبر ، اپنی بیماری پر قابو پانے پر قدرت ہے نہ اس کو ہمیشہ صحت مند رہنے پر ملکہ حاصل ہے۔ زندگی ، موت، عزت ، ذلت، رزق، تنگ دستی ، بیماری ، صحت مندی اور اس طرح کے دیگر اہم معاملات میں انسان یقینی طور پر بے بس ہے جبکہ سب کچھ رب العالمین کے دست قدرت میں ہے۔
اس کے باوجود انسان کی سرکشی کا ذرا اندازہ لگائیں کہ کس طرح جگہ جگہ خدا بنا بیٹھا ہے۔ زمین پر ایسے گھمنڈ سے چلتے دکھائی دیتا ہے کہ جیسے ہر چیز کو اپنے پیروں تلے روند ڈالے گا۔ عزت و اکرام کی لیلی کے عشق میں دیوانگی کی سبھی حدیں پھلانگ کر انسانوں کی تذلیل کے بدلے خود کو معتبر ثابت کرنے کے لئے ہمہ وقت چاک وچوبند مگر اپنے چاک گریباں کے اندر جھانکنے سے گریزاں۔ خیروشر کے مابین جاری اس معرکے میں آخری فتح علم حق تھامنے والوں کو نصیب ہو تی ہے۔
جنہیں اس ابدی حقیقت کے بارے میں ذرہ برابر بھی کوئی شک ہو وہ قرآن مجید کی سورہ العصر کا ترجمہ پڑھ لیں جہاں رب کریم نے اس اہم موضوع پر بدرجہ اتم روشنی ڈال رکھی ہے۔ قابلِ غور امر یہ ہے کہ اپنی شدید بے بسی اور محدود سے اختیارات کے باوجود انسان کس قدر سر کش، گھمنڈی اور ظالم ہے۔ اگر اسے دست قدرت نے ذرا سا بھی زیادہ با اختیار بنایا ہوتا تو وہ دوسروں کے لئے جینا کس قدر محال بنا دیتا، اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے
1 thought on “The Paradox of Life’s Harsh Realities and Human Desires”