Pakistan: The Search for Truth. Pakistan’s journey has been a subject of debate and speculation. Many envisioned it as a successful Islamic welfare state, while others questioned its geographical and economic stability. Over time, these concerns deepened, fueled by Pakistan’s political, social, and economic fluctuations. Scholars, researchers, and intellectuals have continuously analyzed Pakistan’s reality and prospects. One such profound effort is the book “Pakistan: The Search for Truth” by K.M. Azam, an esteemed researcher, economist, and author.
Who is K.M. Azam?
K.M. Azam is a renowned scholar and economist who has served as a senior economic advisor at the United Nations. His contributions to the field of Islamic economics and his in-depth research have gained international recognition. His works on Sufism, spirituality, and Allama Iqbal’s philosophy are highly regarded. His expertise makes “Pakistan: The Search for Truth” a significant academic contribution.

An Insight into “Pakistan: The Search for Truth”
This book offers a comprehensive analysis of Pakistan’s ideological foundations, political history, and its connection with Islam. The author examines:
- The Pakistan Movement and the Vision of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
- The practical implementation of Islamic Shariah in Pakistan
- The socio-economic challenges facing the country
K.M. Azam also compares Islamic economic principles with other systems like Marxism and socialism, ultimately concluding that reviving Islamic thought is the key to Pakistan’s stability.
A Thought-Provoking Narrative
The book begins with an honest evaluation of Pakistan’s post-independence challenges. It argues that after over half a century of independence, Pakistan must engage in self-reflection and strategic planning. The author stresses that blaming external conspiracies alone will not solve Pakistan’s issues; instead, the country must embrace self-accountability and historical accuracy.
Colonial Influence and Distorted History
K.M. Azam highlights how British colonial rulers distorted Muslim history, creating animosity between Hindus and Muslims, which ultimately strengthened the Two-Nation Theory. He critically examines Sir Syed Ahmad Khan’s ideologies, acknowledging his good intentions but questioning whether his approach weakened Muslim self-confidence. The book sheds light on how the “Divide and Rule” policy continues to affect Pakistan’s socio-political landscape today.
Pakistan’s Future: Reality vs. Emotional Slogans
The book is not just a historical analysis but also a roadmap for Pakistan’s future. The author asserts that achieving a strong and independent Pakistan requires the following:
- Moving beyond emotional slogans
- Embracing realistic and practical strategies
- Implementing national self-accountability
- Learning from past mistakes
Without adopting these approaches, Pakistan cannot overcome its existing challenges. The book serves as a wake-up call for those who genuinely wish to understand Pakistan’s past, present, and future.
Conclusion
“Pakistan: The Search for Truth” is an essential read for scholars, policymakers, and anyone interested in Pakistan’s trajectory. With a deeply analytical and factual approach, K. M. Azam presents a compelling case for self-reflection and proactive decision-making. This book is a valuable addition to Pakistan’s academic and intellectual discourse.
Are you interested in understanding Pakistan’s ideological roots and its path to stability? Download and read the book through the link given below.
If you’re interested in reading this book, click the link below for a free download.
https://drive.google.com/file/d/1wz7Uwzl_Vv6IuJ1Ob1geSrdTRoD3X0Cn/view?usp=sharing
If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.
You can also watch the same video on these social media platforms.
قیامِ پاکستان کے وقت اور اس کے بعد کئی حلقوں میں اس کے مستقبل، نظریاتی بنیادوں اور استحکام کے حوالے سے خدشات پائے جاتے رہے۔ بعض لوگ اسے ایک کامیاب اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے، تو کچھ اس کے جغرافیائی و معاشی استحکام کے بارے میں سوالات اٹھا رہے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ خدشات مزید گہرے ہوتے گئے، اور پاکستان کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی صورتِ حال میں اتار چڑھاؤ نے ان مباحث کو اور زیادہ تقویت دی۔ ان ہی سوالات اور خدشات کے پس منظر میں بہت سے دانشوروں، محققین اور مفکرین نے تحقیق و تجزیے کے ذریعے پاکستان کی حقیقت اور اس کے مستقبل کے امکانات کو جانچنے کی کوشش کی۔
“پاکستان: سچ کی تلاش” ایک ایسی ہی تحقیقی کاوش ہے جس کے مصنف کے۔ ایم۔ اعظم ہیں، جو ایک معروف محقق، ماہر اقتصادیات اور کئی علمی و فکری تصانیف کے خالق ہیں۔وہ نہ صرف اسلامی معیشت کے ماہر ہیں بلکہ اقوامِ متحدہ میں اقتصادی مشیر اعلیٰ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے علمی کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور ان کے تحریر کردہ مقالات مختلف عالمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ تصوف، روحانیت اور علامہ اقبال کی فکر سے ان کا خاص لگاؤ ہے، جس کا عکس ان کی تحریروں میں نمایاں نظر آتا ہے۔
یہ کتاب پاکستان کی فکری و نظریاتی بنیادوں، اس کے سیاسی و تاریخی پس منظر، اور اسلام کے ساتھ اس کے تعلق پر ایک جامع تجزیہ پیش کرتی ہے۔ مصنف نے اس میں تحریکِ پاکستان، قائداعظم کے نظریات، اسلامی شریعت کے عملی نفاذ، اور پاکستان کے معاشرتی و اقتصادی مسائل پر گہرائی سے روشنی ڈالی ہے۔ وہ اسلامی نظامِ معیشت کا دیگر نظام ہائے معیشت، جیسے مارکس ازم اور اشتراکیت، سے موازنہ بھی کرتے ہیں اور اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اسلامی فکر کا احیاء ہی پاکستان کے استحکام کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تحریر کیا ہے، جبکہ دیباچہ خود مصنف نے لکھا ہے۔ یہ تحقیقی و فکری کتاب لاہور کے معروف اشاعتی ادارے “جمہوری پبلی کیشنز” نے شائع کی ہے اور سنجیدہ قارئین کے لیے ایک بیش قیمت علمی اثاثہ ہے۔
یومِ آزادی کےحوالے سے پیش کی گئی خصوصی ویڈیو میں برصغیر کی تاریخ، تحریکِ پاکستان، اور قیامِ پاکستان کے بعد درپیش مسائل کا ایک بے لاگ تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کےاس اقتباس میں مصنف اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آزادی کی نصف صدی گزر جانے کے بعد ہمیں اپنے ماضی کا دیانتدارانہ محاسبہ کرنا چاہیے تاکہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر پاکستان کے استحکام کے لیے ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ وہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی تقدیر اور برصغیر میں اسلام کے مستقبل کو الگ الگ دیکھنا چاہیے اور محض دشمن کی سازشوں کا ذکر کرنے سے ہماری مشکلات حل نہیں ہوں گی۔ مصنف کا کہنا ہے کہ ہمیں خوداحتسابی کی عادت ڈالنی ہوگی اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی روش ترک کرنی ہوگی، کیونکہ وقتی فائدے کے باوجود اس کے دور رس نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔
وہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ انگریز حکمرانوں نے ہندوستان کی مسلم تاریخ کو مسخ کرکے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کی، جس سے دو قومی نظریہ مضبوط ہوا۔ سرسید احمد خان کے افکار کا تجزیہ کرتے ہوئے، وہ کہتے ہیں کہ ان کی نیت درست تھی لیکن ان کے نظریات نے مسلمانوں کو مادی فوائد کے حصول میں لگا دیا اور ان کے اندر خوداعتمادی کو کمزور کر دیا۔برطانوی حکمتِ عملی
لڑاؤ اور حکومت کرو
کے تحت مسلمانوں کو خوفزدہ کر کے ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا گیا، جس کا اثر آج بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
کے۔ ایم۔ اعظم کی یہ کتاب محض ایک تاریخی تجزیہ نہیں، بلکہ ایک فکری دستاویز ہے جو پاکستان کی نظریاتی بنیادوں، اس کے مسائل، اور ان کے ممکنہ حل پر روشنی ڈالتی ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خودمختار ملک بنانے کے لیے محض جذباتی نعروں پر انحصار کرنے کے بجائے، ایک حقیقت پسندانہ اور عملی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ قومی خود احتسابی، سچ کی تلاش، اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی روش اپنائے بغیر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما نہیں ہوا جا سکتا۔ یہ کتاب ہر اس قاری کے لیے اہم ہے جو پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کو سمجھنا چاہتا ہے اور جو ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب دیکھتا ہے۔