American Museum of Natural History exterior and space exhibition showcasing universe and science displays

American Museum of Natural History: Astonishing Wonders or Godless Knowledge

American Museum of Natural History is not merely a tourist attraction or a vast scientific archive; it is a powerful intellectual space where modern science, human curiosity, and deep philosophical questions collide. When viewed through thoughtful observation rather than casual sightseeing, the American Museum of Natural History becomes a mirror reflecting how contemporary civilisation understands the universe, often with breathtaking detail, yet striking spiritual silence.

Located in New York City, the American Museum of Natural History stands as one of the largest and most influential museums in the world. Millions visit it every year, drawn by its dinosaur skeletons, space exhibits, and immersive scientific storytelling. However, as Abu Yahya powerfully reflects in his travelogue Khol Aankh Zameen Dekh, this museum also raises an unsettling question: can knowledge of the universe remain complete when its Creator is absent from the narrative?

Observation Beyond Entertainment

The American Museum of Natural History houses nearly 30 million artefacts, ranging from fossils and minerals to human evolution displays and cosmic models. At first glance, these exhibits appear to celebrate humanity’s triumph in decoding nature. Yet, Abu Yahya reminds us that observation itself was never meant to be the final destination. Nature, history, and the cosmos were created to guide human intellect toward deeper recognition, not to trap it within facts alone.

Modern visitors often consume such museums as spaces of entertainment and information. The dinosaurs become spectacles, galaxies become visuals, and history becomes a timeline divorced from meaning. The museum excels at explaining how things exist, but remains silent on why they exist.

The Space Show: Awe Without Acknowledgement

One of the most striking experiences inside the American Museum of Natural History is the Space Show, presented in a grand dome-shaped hall. The immersive visuals take viewers through the solar system, the Milky Way galaxy, and far beyond into the Virgo Supercluster. The sound, imagery, and scale evoke genuine awe.

Ironically, this overwhelming sense of wonder stops short of acknowledgement. The universe is presented as vast, ancient, and powerful, but self-existing. The experience feels like watching a perfectly structured film without a hero. The story is magnificent, but the Author is missing.

Science as a Witness, Not a Judge

Abu Yahya’s reflection introduces a crucial intellectual distinction: science is a witness, not a verdict. The American Museum of Natural History repeatedly demonstrates that the universe had a beginning. The Big Bang theory, cosmic expansion, and astronomical data all point toward a moment of origin.

Yet science cannot answer what caused that beginning.

This is where the philosophical dilemma begins. If every material object requires a cause, how can the universe clearly be self-created? The museum presents evolution, cosmic birth, and human biology with remarkable clarity, but stops at the threshold where metaphysics begins. Religion, unlike science, dares to cross that threshold.

Human Evolution and the Crisis of Meaning

One of the most thought-provoking sections of the American Museum of Natural History focuses on human evolution. The displays emphasise humanity’s biological continuity with animals, often reducing human identity to physical processes alone.

While scientifically informative, this approach raises existential questions. If humans are merely advanced animals shaped by chance, where do morality, consciousness, and purpose originate? The museum answers none of these. Instead, it leaves visitors with data, powerful, precise, yet incomplete.

Western Thought and the Absence of God

Abu Yahya insightfully observes that Western society’s distance from God is not accidental. The version of God historically introduced through distorted religious texts failed to align with reason and science. Faced with irrational theology, many chose denial over correction. The result is a civilisation rich in information but poor in metaphysical clarity.

The American Museum of Natural History unintentionally reflects this condition: an extraordinary archive of divine signs presented without divine reference.

Knowledge That Should Lead Somewhere

By the end of this intellectual journey, one truth becomes unavoidable: the wonders on display at the American Museum of Natural History are not ends in themselves. They are silent invitations to think more deeply, question sincerely, and look beyond the surface.

Nature still speaks. History still whispers. The universe still expands. What remains uncertain is whether modern humanity is still listening.

Conclusion: An Invitation to Deeper Reflection

The journey through the American Museum of Natural History ultimately leads back to the same question that defines Abu Yahya’s intellectual legacy: how should modern humans respond when knowledge expands but moral clarity shrinks? His travelogue does not end at observation; it pushes the reader toward accountability, self-examination, and ethical awakening. If this reflection on science, museums, and the silence about the Creator has stirred deeper questions in your mind, then you are invited to continue this journey by reading another thoughtful blog inspired by Abu Yahya’s ideas, titled Moral Reform in Islam: Crisis, Clarity, and a Way Forward. A compelling exploration of today’s moral confusion and a reasoned path toward individual and collective reform.

If you’re interested in reading this book, click the link below for a free download.

https://drive.google.com/file/d/1sgXHB7IP0tFLms8WghTPgMRfk2wc83M0/view?usp=sharing

If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.

contact Us:

You can also watch the same video on these social media platforms.

Rumble Facebook

خدائے بزرگ و برتر نے اس عظیم کائنات کو محض انسان کی ظاہری آسائش یا سائنسی جستجو کے لیے پیدا نہیں کیا، بلکہ اس لیے پیدا کیا کہ انسان اس کی نشانیوں میں غور کرے، مخلوقات کے حسن و نظم کو دیکھ کر ان کے خالق تک پہنچے اور اس حقیقت کو پہچانے کہ اس جہانِ رنگ و بو کے پیچھے ایک حکیم و علیم ذات کارفرما ہے۔ قرآنِ مجید بار بار انسان کو زمین و آسمان کی نشانیوں، گزشتہ اقوام کے آثار، فطرت کے عجائبات اور تاریخ کے واقعات میں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ ان میں اہلِ عقل کے لیے بڑی نشانیاں اور عبرتیں موجود ہیں۔ مگر موجودہ دور میں انسان نے ان مشاہدات ہی کو منزل سمجھ لیا ہے۔ سائنسی دریافتیں، تاریخی آثار اور قدرت کے حیرت انگیز مناظر اس کے لیے محض معلومات اور تفریح کا ذریعہ بن گئے ہیں، جبکہ ان کا اصل مقصد انسان کو اپنے رب کی معرفت تک پہنچانا تھا۔ معروف مصنف اور دینی مفکر ابو یحییٰ نے اپنے منفرد سفرنامے ’’کھول آنکھ زمیں دیکھ‘‘ میں اسی حقیقت کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا ہے کہ اگر انسان کھلی آنکھوں سے اس دنیا کا مشاہدہ کرے تو ہر منظر اور ہر شے اسے اپنے خالق کی طرف متوجہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔

ابو یحییٰ عصرِ حاضر کے معروف پاکستانی مصنف، ناول نگار، کالم نگار اور دینی مفکر ہیں، جنہوں نے جدید تعلیم یافتہ طبقے کے ذہنی اور فکری سوالات کو سادہ مگر مدلل انداز میں اپنی تحریروں کا موضوع بنایا۔ ان کی تصانیف میں مذہب، فلسفہ، تہذیب، اخلاقیات اور انسانی نفسیات کے موضوعات نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ناول، سفرنامہ، افسانہ اور فکری مضامین سمیت مختلف اصناف میں قلم اٹھایا، تاہم ان کا اسلوب محض معلومات کی فراہمی تک محدود نہیں رہتا بلکہ قاری کو غور و فکر، تدبر اور خود احتسابی کی دعوت بھی دیتا ہے۔ ان کی تحریروں کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ جدید دنیا کے فکری اور سائنسی مباحث کو اسلامی نقطۂ نظر کے ساتھ جوڑ کر پیش کرتے ہیں اور قاری کے سامنے ایک متوازن زاویۂ نگاہ رکھتے ہیں۔

ان کا سفرنامہ ’’کھول آنکھ زمیں دیکھ‘‘ بھی اسی فکری روایت کا تسلسل ہے۔ یہ محض مختلف ممالک اور مقامات کی سیاحت کا احوال نہیں، بلکہ مشاہدات کے ذریعے قاری کو کائنات، فطرت اور انسان کے باطن پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ مصنف جدید تہذیب، سائنسی ترقی اور مغربی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کا غیر جذباتی انداز میں جائزہ لیتے ہوئے انہیں خدا شناسی اور اسلامی فکر کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ رواں اسلوب، عمیق مشاہدہ اور فکری تجزیہ اس کتاب کو عام سفرناموں سے ممتاز بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب قاری کو صرف دنیا کی سیر ہی نہیں کراتی بلکہ اسے اپنی ذات اور کائنات کے خالق کے بارے میں بھی نئے زاویۂ نظر سے سوچنے پر آمادہ کرتی ہے۔

اس سفرنامے سے ’’امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری‘‘ سے متعلق باب کا ایک حصہ آوازِ اردو نے اپنی سفرنامہ سیریز میں پڑھ کر سنایا ہے، جس میں ابو یحییٰ بتاتے ہیں کہ یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔ یہاں تین کروڑ کے قریب اشیا نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں ڈائنو سار کے ڈھانچوں کا سب سے بڑا ذخیرہ بھی شامل ہے۔

مصنف لکھتے ہیں کہ انہوں نے نقشے کی مدد سے اس کا پتا معلوم کیا۔ اب وہ خود بھی راستوں سے واقف ہو چکے تھے، اس لیے باآسانی وہاں پہنچ گئے۔ اس دن کافی گرمی تھی، بلکہ ریکارڈ گرمی تھی، اور درجۂ حرارت پینتیس ڈگری کے قریب تھا۔ ہر جگہ تیز اے سی چل رہا تھا۔ سب وے سے نکلتے ہی میوزیم کا داخلی دروازہ تھا۔ کاؤنٹر پر موجود خاتون نے داخلے کے ٹکٹ کی مختلف شرحیں ان کے سامنے رکھ دیں۔

میوزیم میں داخلے کا ٹکٹ دس ڈالر کا تھا۔ انہوں نے اس کے ساتھ اضافی طور پر اسپیس شو کا ٹکٹ بھی لے لیا جو نو ڈالر کا تھا۔

اس اسپیس شو کا وقت شروع ہی میں تھا، اس لیے پہلے اسے ہی دیکھا، لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ ایک غلطی تھی۔ بہترین چیز ابتدا ہی میں دیکھ لینے کی وجہ سے بعد کی دوسری چیزیں، جو اپنی جگہ بہت اچھی تھیں، زیادہ متاثر نہ کر سکیں۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کسی کو کبھی وہاں جانے کا موقع ملے تو اسپیس شو کا ٹکٹ ضرور لے، مگر اس کا وقت بعد کا رکھوائے، کیونکہ یہ سارا دن وقفے وقفے سے ہوتا رہتا ہے۔

اسپیس شو

یہ اسپیس شو ایک گول ہال میں دکھایا گیا۔ اس کی چھت گنبد کی طرح تھی اور سیٹیں بھی گول دائرے میں لگی ہوئی تھیں۔ کچھ ہدایات اور معلومات کے بعد شو شروع ہو گیا۔ اس میں ہمارے نظامِ شمسی، ستاروں، کائنات اور بلیک ہولز کے بارے میں معلومات پیش کی گئیں۔ مصنف کے لیے ان معلومات میں کوئی خاص انکشاف نہیں تھا، لیکن جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ان کے پیش کیے جانے کا انداز تھا۔ عام روایتی اسکرین کے بجائے پوری گنبد نما چھت اسکرین بن گئی تھی۔ ایک پروجیکٹر بال کے وسط سے ابھر کر باہر آتا اور چھت پر سہ رخی انداز میں تصویریں بناتا تھا۔ منظر کشی اتنی حقیقی تھی کہ محسوس ہوتا تھا جیسے انسان کسی خلائی جہاز میں سفر کر رہا ہو اور اس کے عرشے سے کھلے آسمان کا مشاہدہ کر رہا ہو۔ ساتھ میں آواز اتنی بھرپور تھی کہ کرسیوں پر بھی باقاعدہ ارتعاش محسوس ہو رہا تھا۔

اس شو کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ ہم ایک لامتناہی کائنات کا حصہ ہیں۔ ہماری زمین نظامِ شمسی کا حصہ ہے، نظامِ شمسی ملکی وے (Milky Way) کہکشاں کا حصہ ہے، اور ملکی وے کہکشاؤں کے ایک عظیم تر جھرمٹ، یعنی ورگو سپر کلسٹر (Virgo Supercluster)، کا حصہ ہے۔ اس وسیع کائنات میں ہماری حیثیت محض ایک ذرے کی سی ہے، بلکہ اس زنجیر میں ہر ایک کی حیثیت دوسرے کے مقابلے میں ایک حقیر ذرے کی سی ہے۔ ہمارا خمیر اسی کائنات سے اٹھا ہے اور جو ایٹم ہمارے جسم کی تشکیل کرتے ہیں، وہی اس کائنات کی تخلیق میں بھی کارفرما ہیں۔ گویا ہماری اور اس کائنات کی اصل ایک ہے۔

ہیرو کے بغیر فلم

میوزیم کے باقی حصوں کا حال تو مصنف نے بعد میں تفصیل سے بیان کیا ہے، مگر اس میوزیم اور بالخصوص اس شو کو دیکھ کر جو بات سب سے زیادہ محسوس ہوئی، اسے وہ اسی مقام پر بیان کرتے ہیں۔ ان کے بقول ایسا محسوس ہوا کہ جیسے وہ ایک ایسی فلم دیکھ رہے ہوں جس میں ایک مربوط اور مکمل کہانی تو موجود ہے، مگر ہیرو کا تذکرہ ہی نہیں کیا گیا۔ یہ میوزیم کائنات، ہماری زمین، اس کے باسیوں؛ انسان، حیوان، چرند، پرند اور تمام مخلوقات کے بارے میں اتنی حیرت انگیز معلومات فراہم کر رہا تھا کہ دیکھنے والا لازماً متاثر ہو جاتا، مگر خالق کا ذکر اس طرح نظر انداز کر دیا گیا تھا جیسے یہ سب کچھ خود بخود وجود میں آ گیا ہو۔

تھوڑی دیر غور کرنے کے بعد انہیں خیال آیا کہ خدا کا جو تعارف مغربی دنیا تک جس مذہب کے ذریعے پہنچا ہے، وہ ہر اعتبار سے ایک غیر مصدقہ مذہب ہے۔ اس کی کتاب مسلمہ طور پر تحریف شدہ ہے اور بائبل میں ایسے بے شمار بیانات موجود ہیں جو مصدقہ سائنسی حقائق سے ٹکراتے ہیں۔ عیسائیوں کا بیوی اور بیٹے والا خدا اگر اس میوزیم میں موجود نہیں تو شاید اس میں ان لوگوں کا اتنا قصور بھی نہیں۔ ایسے غیر معقول عقیدے سے بہتر یہ سمجھا گیا کہ خدا کے وجود ہی سے انکار کر دیا جائے یا مذہب کو محض روحانی تفریح کا ایک ذریعہ بنا کر زندگی کے حاشیے پر رکھ دیا جائے اور باقی زندگی کو مادیت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے۔ مصنف کے مطابق آج اہلِ مغرب عملاً یہی کر رہے ہیں۔

میوزیم کی تفصیل

یہ میوزیم چار منزلہ عمارت پر مشتمل ہے، جس میں بیالیس ہال ہیں۔ اس کا ایک بہت بڑا حصہ خلا اور زمین سے متعلق ہے، جس کا نام

 Rose Center of Space and Earth

 ہے۔ یہاں بگ بینگ سے لے کر آج تک کائنات پر گزرنے والے تمام مراحل زمانی ترتیب کے ساتھ دکھائے گئے ہیں۔ بعض جگہ چھوٹے چھوٹے آڈیٹوریم ہیں جہاں معلوماتی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں۔ مثلاً روز سینٹر میں بلیک ہول سے متعلق ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ کہیں ویڈیو اسکرینوں پر معلومات دی جا رہی تھیں اور بعض جگہ کمپیوٹر اسکرینوں کے ذریعے ہر شخص اپنی مرضی سے معلومات حاصل کر سکتا تھا۔ اسپیس شو کے علاوہ بھی دیگر سینما ہال تھے جن میں مختلف موضوعات پر فلمیں چل رہی تھیں، مگر ان کا ٹکٹ الگ سے لینا پڑتا تھا۔

یہ تمام چیزیں تفصیل کے ساتھ دیکھنے میں بہت وقت درکار تھا، خصوصاً اس لیے کہ ہر چیز کے ساتھ متعلقہ معلومات بھی لکھی ہوئی تھیں جنہیں پڑھنے میں خاصا وقت لگتا تھا۔ مصنف تمام ہالوں میں گئے، لیکن تفصیل کے ساتھ صرف تین مقامات دیکھ سکے۔ ایک تو مذکورہ بالا روز سینٹر، جس میں نہایت عمدہ انداز میں معلومات پیش کی گئی تھیں۔ دوسرا ڈائناسور والا سیکشن تھا۔ اس سے پہلے وہ ان کا صرف تذکرہ پڑھتے آئے تھے، مگر پہلی مرتبہ انہیں براہِ راست دیکھ کر ان کے قد و قامت کا اندازہ ہوا۔ ان کے ڈھانچوں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جانے کے لیے باقاعدہ خاصا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔ اگر ڈھانچوں کا یہ عالم تھا تو گوشت پوست کے ساتھ چلتے ہوئے وہ کس قدر عظیم اور ہیبت ناک محسوس ہوتے ہوں گے۔

تیسرا ہال، جس نے ان کی خصوصی توجہ حاصل کی، انسان سے متعلق تھا۔ اس میں انسان کے مختلف جسمانی نظاموں اور حیوانی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا تھا۔ یہاں اس بات پر بہت زور دیا گیا تھا کہ انسان کا تعلق جانوروں کے زمرے ہی سے ہے اور ارتقا کے نظریے کی روشنی میں اس کی تفصیلی وضاحت کی گئی تھی۔

خدا، انسان اور سائنس

مصنف اس موقع پر ایک اہم فکری بحث چھیڑتے ہیں۔ ان کے مطابق مذہب کا انکار کرنے کے بعد اہلِ مغرب کے سامنے دو بنیادی سوال آ کھڑے ہوئے: پہلا یہ کہ کائنات کو کس نے پیدا کیا؟ اور دوسرا یہ کہ مخلوقات اور خود انسان جیسی باشعور ہستی اس کائنات کے سادہ صفحے پر کیسے ابھری؟

ان سوالات کی بنیاد یہ حقیقت تھی کہ کائنات ایک مادی وجود ہے، اور ہر مادی شے کی طرح یہ خود بخود وجود پذیر نہیں ہو سکتی۔ اس کی کوئی علت ہونی چاہیے اور وہ علت خود یہ کائنات نہیں ہو سکتی۔ وہ مثال دیتے ہیں کہ اگر کسی کمرے میں ایک فرج رکھا ہو تو لازماً یہ سوال پیدا ہو گا کہ اسے کس نے بنایا؟ یہ ممکن نہیں کہ فرج خود اپنے آپ کو بنا لے۔ بالکل اسی طرح کائنات اور اس کی ہر شے بھی اپنی تخلیق پر خود قادر نہیں ہو سکتی۔

یہ بحث صرف منطقی نہیں بلکہ سائنسی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ سائنس اب اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ کائنات کا وجود ابدی نہیں، بلکہ یہ تقریباً پندرہ بلین سال قبل ایک عظیم دھماکے

 کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ مگر یہ دھماکا کیوں ہوا اور کس نے کیا؟ اس سوال کا جواب سائنس کے پاس نہیں۔ وہ صرف اتنا بتاتی ہے کہ یہ واقعہ کسی خارجی طاقت کی مداخلت کے بغیر ممکن نہیں تھا، لیکن وہ خارجی طاقت کون تھی اور اس نے ایسا کیوں کیا، یہ سائنس کے دائرۂ کار سے باہر ہے، کیونکہ یہاں سے عالمِ شہود ختم ہوتا ہے اور عالمِ غیب کا آغاز ہوتا ہے۔ اس سوال کا جواب مذہب دیتا ہے، جو یہ اعلان کرتا ہے کہ کائنات کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔

مصنف مزید لکھتے ہیں کہ ملحدین فوراً سوال اٹھاتے ہیں کہ اگر کائنات کا خالق ہے تو پھر خدا کو کس نے پیدا کیا؟ ان کے نزدیک یہ ایک غیر منطقی سوال ہے، کیونکہ کائنات اور اس کی ہر شے کے بارے میں خالق کا سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ وہ مادی اور قابلِ تجزیہ ہیں، جبکہ مذہب خدا کو ایک غیر مادی حقیقت قرار دیتا ہے۔ خدا کے غیر مادی ہونے کی وجہ سے سائنس نہ اس کا اثبات کر سکتی ہے اور نہ انکار، البتہ مادی دنیا کے مشاہدے کی بنیاد پر اس کے امکان کے حق میں گواہی ضرور دے سکتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں اس بحث میں سائنس کی حیثیت ایک حجت کی نہیں بلکہ ایک گواہ کی سی ہے، اور موجودہ دور کی سائنسی دریافتیں خدا کے وجود کے امکان کے حق میں شہادت فراہم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس باب کا مطالعہ مکمل کرنے کے بعد یہ احساس مزید گہرا ہو جاتا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے قدرت کے یہ عجائبات، تاریخی آثار، فلکیاتی راز اور فطرت کے حیرت انگیز مناظر محض معلومات کا خزانہ نہیں، بلکہ اپنے خالق کی طرف رہنمائی کرنے والی روشن نشانیاں ہیں۔ افسوس کہ انسان اکثر ان نشانیوں پر تو رک جاتا ہے، مگر ان کے پسِ پشت کارفرما ذات تک پہنچنے کی کوشش نہیں کرتا۔ حالاں کہ قدرت آج بھی پوری شان کے ساتھ دنیا کے گوشے گوشے میں اپنی نشانیاں بکھیرے ہوئے ہے اور خاموشی سے منتظر ہے کہ کب کوئی کھلی آنکھ اور بیدار دل کے ساتھ ان پر غور کرے، ان سے عبرت حاصل کرے اور ان کے ذریعے اپنے رب کی معرفت تک پہنچ جائے۔