Mirza Farhatullah Baig: Painful Criticism, Powerful Civilised Humour

Mirza Farhatullah Baig stands as one of the most transformative figures in the history of Urdu satire and humour. At a time when early Urdu humour was largely confined to crude jokes, cheap mockery, and superficial laughter, Mirza Farhatullah Baig reshaped the very idea of what humour could and should be. His contribution was not merely literary entertainment; it was a cultural correction that turned laughter into a vehicle of intellect, refinement, and social awareness.

From the very beginning, Mirza Farhatullah Baig believed that humour without dignity was hollow. He rejected the prevailing assumption that comedy required vulgar language, exaggerated nonsense, or personal ridicule. Instead, he introduced a form of humour rooted in observation, character, and everyday reality. This shift did not come easily. His refined approach invited criticism, resistance, and even mockery from those who were comfortable with the older, cruder tradition. Yet, Baig remained unwavering in his conviction.

The Early Landscape of Urdu Humour

Before the emergence of Mirza Farhatullah Baig, Urdu humour often relied on slapstick wit and market-style jokes. The focus was on instant laughter rather than lasting thought. Social reform, intellectual depth, or moral reflection are rarely found in humorous writing. Humour was considered incompatible with seriousness, and refinement was seen as a barrier to amusement.

Baig challenged this deeply rooted belief. He argued that true humour arises naturally from life itself, its contradictions, weaknesses, and ironies. For him, comedy was not about forcing laughter but about presenting reality so honestly that laughter emerged on its own.

A Civilised Vision of Humour

What made Mirza Farhatullah Baig exceptional was his unwavering insistence on civilised humour. He believed satire should never descend into obscenity or cruelty. Instead, it should gently illuminate human flaws, allowing readers to laugh and reflect at the same time.

Baig’s humour often revolved around familiar characters: a confused professor, an irresponsible youth, or an absent-minded intellectual. By portraying their actions truthfully and without exaggeration, he allowed humour to flow organically. Readers smiled not because of jokes, but because they recognised reality mirrored with elegance.

Literary Purpose Beyond Laughter

For Mirza Farhatullah Baig, humour was never an end in itself. He viewed it as a means of preserving memories, documenting personalities, and correcting social behaviour. Through light-hearted narration, he recorded fading traditions and highlighted the lives of scholars who served the Urdu language.

His satire worked much like a skilled cartoonist’s art—appearing harmless on the surface, yet quietly provoking thought. Readers often found themselves laughing first and reflecting later, realising that the humour had exposed their own habits and shortcomings.

Critical Resistance and Graceful Responses

As Baig’s writings gained popularity, opposition followed. Some critics accused him of writing excessively or diluting the seriousness of literature. Yet Mirza Farhatullah Baig never responded with bitterness. His reactions were always infused with humour, dignity, and intellectual confidence.

One famous remark attributed to him came when someone reported that a critic claimed Baig had developed a “writing disease.” Baig laughed and replied that if this were true, he would gladly step aside and let the critic carry the burden of literature alone. Such responses reflected not only his wit but also his emotional maturity.

Personality Reflected in Prose

The charm of Mirza Farhatullah Baig lay equally in his personality and his writing. His conversations were as lively as his prose, filled with spontaneity and sharp observation. He had an extraordinary ability to notice small details in everyday life and transform them into moments of subtle humour.

This natural liveliness ensured that his writing never felt forced. Whether describing a lost document, a philosophical debate, or a casual gathering, Baig infused each scene with warmth and wit.

Views on Creativity and Learning

Baig’s ideas about poetry and creativity were equally progressive. He did not believe that art could be manufactured through rigid teacher-student traditions. In his view, creativity was an internal experience, something felt deeply and expressed honestly. While technical guidance could refine language, true expression came from within.

This philosophy further strengthened Mirza Farhatullah Baig’s standing as a literary thinker who valued authenticity over artificial structure.

Enduring Literary Legacy

Today, Mirza Farhatullah Baig is remembered not merely as a humorist but as a reformer of Urdu satire. He elevated humor from casual amusement to a serious literary tradition marked by elegance, intellect, and social relevance. His work proved that laughter could coexist with wisdom and that satire could reform without humiliating.

 This refined understanding of his personality and literary vision is powerfully reflected in Ali Ahmad Hizqi’s essay “Farhatullah Baig Apne Ghar Mein,” which was published in the special humor issue of the monthly magazine Shahrah, Delhi (July 1955). That particular issue featured prominent humorists of the time and has since gained recognition as an important literary document of Urdu literature.

Through this essay, readers gain not only personal glimpses into Baig’s life but also a deeper understanding of his intellectual stance, his civilized approach to humor, and the enduring literary legacy he left behind.

If you’re interested in reading this Magzine Online, click the link below.

https://www.rekhta.org/ebooks/detail/shahrah-shumara-number-007-mohammad-yusuf-jaamai-magazines-2

If you’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.

You can also watch the same video on these social media platforms.

اردو ادب کے ابتدائی دور میں طنز و مزاح کا دائرہ عموماً پھکڑ پن، بازاری مذاق اور دوسروں کا مضحکہ اڑانے تک محدود تھا۔ مزاح میں شائستگی، فکری گہرائی اور اصلاحی پہلو کم ہی دکھائی دیتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ چند ایسے ادیب سامنے آئے جنہوں نے اس روایت کو بدلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ظرافت کو محض ہنسی مذاق کے بجائے ذہانت، تہذیب اور اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔ ظاہر ہے کہ اس نئی راہ پر انہیں تنقید اور مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا، کیونکہ اس زمانے میں عام تصور یہی تھا کہ مزاح بغیر رکیک الفاظ، بے تکی باتوں اور سطحی لطیفوں کے پیدا نہیں ہو سکتا۔ مگر ان ادیبوں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اردو ادب میں ایک مہذب اور شائستہ مزاح کی روایت قائم ہوئی، جسے بعد میں آنے والے ادیبوں نے مزید آگے بڑھایا۔ انہی روایت ساز ادباء میں مرزا فرحت اللہ بیگ کا نام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کے شاگردِ خاص سمجھے جاتے ہیں اور اپنی منفرد نثر نگاری، ظرافت اور ادبی شخصیت کی وجہ سے اردو ادب میں ایک مستقل شناخت رکھتے ہیں۔

مرزا فرحت اللہ بیگ کے فن اور شخصیت کے حوالے سے متعدد مضامین لکھے گئے، لیکن ان میں علی احمد حذقی کا مضمون ’’فرحت اللہ بیگ اپنے گھر میں‘‘ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مضمون ماہنامہ ’’شاہراہ‘‘ دہلی کے طنز و مزاح نمبر میں شائع ہوا تھا، جو جولائی 1955ء میں منظرِ عام پر آیا۔ اس خصوصی شمارے میں اُس دور کے ممتاز مزاح نگاروں کی تخلیقات، مضامین، افسانے، نظمیں اور غزلیں شامل تھیں، جس کی وجہ سے یہ شمارہ اردو ادب کی ایک معتبر ادبی دستاویز کی حیثیت اختیار کر گیا۔ علی احمد حذقی کے بارے میں مستند معلومات بہت کم دستیاب ہیں، تاہم ان کے اس مضمون سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اردو ادب، بالخصوص مزاح نگاری کے مزاج اور اسالیب سے گہری واقفیت رکھتے تھے۔

اسی شمارے سے علی احمد حذقی کے مضمون ’’فرحت اللہ بیگ اپنے گھر میں‘‘ کا ایک حصہ آوازِ اردو نے اپنی ویڈیو میں پڑھ کر سنایا، جس میں مصنف نے مرزا فرحت اللہ بیگ کی شخصیت، ان کے مزاح اور ادبی نظریات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

مصنف کے مطابق اردو ادب کی تاریخ میں مرزا فرحت اللہ بیگ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے افسانوں، کہانیوں اور تنقیدی مضامین کے ذریعے اردو ادب کو بہت فائدہ پہنچایا۔ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ مزاحیہ انداز میں بڑی گہری اور اصلاحی باتیں بیان کر جاتے تھے۔ ان کے نزدیک ظرافت کا مطلب مسخرا پن، بھانڈ پن یا بے ہودہ مذاق نہیں تھا بلکہ وہ اسے ذہانت، خوش طبعی اور شائستگی کا دوسرا نام سمجھتے تھے۔ ان کا عقیدہ تھا کہ مزاح کا اصل مقصد انسانی کمزوریوں، حماقتوں اور معاشرتی خرابیوں کو اس انداز سے پیش کرنا ہے کہ قاری لطف بھی اٹھائے اور اصلاح کی طرف بھی متوجہ ہو۔

مرزا صاحب اس بات پر زور دیتے تھے کہ مزاح ہمیشہ پاکیزہ، صاف ستھرا اور مہذب ہونا چاہیے۔ ان کے نزدیک ظرافت میں رکیک الفاظ، سوقیانہ انداز یا بے مقصد لطیفوں کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ وہ کہتے تھے کہ اصل مزاح وہ ہے جو واقعات سے خود بخود پیدا ہو۔ ان کے خیال میں اگر کسی افیونی، بگڑے ہوئے نوجوان یا غائب دماغ پروفیسر کے حالات اور حرکات کو حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کیا جائے تو ان میں فطری طور پر مزاح پیدا ہو جاتا ہے اور قاری بے اختیار مسکرا اٹھتا ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ مزاح نگار کی اصل کامیابی یہی ہے کہ وہ واقعات کو اس انداز سے بیان کرے کہ پڑھنے والا ہنستا بھی رہے اور اس کے دل و دماغ پر خوشگوار اثر بھی قائم رہے۔

علی احمد حذقی لکھتے ہیں کہ مرزا صاحب کے بھائی مولوی عصمت بیگ نے ایک مرتبہ اعتراض کیا کہ اگر اردو زبان کو فصیح، با محاورہ اور مہذب رکھا جائے، رکیک الفاظ سے پرہیز کیا جائے اور بے تکی باتیں شامل نہ کی جائیں تو پھر ظرافت پیدا کیسے ہوگی۔ مگر مرزا فرحت اللہ بیگ ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ سچی ظرافت کرداروں، حالات اور واقعات سے پیدا ہوتی ہے، نہ کہ مصنوعی لطیفوں اور بازاری انداز سے۔

مرزا فرحت اللہ بیگ کی مزاح نگاری کا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا نہیں تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ پرانے واقعات اور بزرگوں کی باتیں محفوظ ہو جائیں تاکہ وقت کے ساتھ ضائع نہ ہوں۔ اسی طرح وہ ان اہلِ علم کے حالات بھی قلم بند کرنا چاہتے تھے جنہوں نے اردو زبان کی خدمت کی۔ ان کا ایک بڑا مقصد خوش مذاقی کے ذریعے اصلاحِ معاشرہ کرنا بھی تھا۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں معاشرتی خرابیوں کو اس انداز سے پیش کیا کہ لوگ ہنستے ہنستے اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے۔ ان کی طنز ایسی تھی جیسے کوئی کارٹونسٹ بظاہر ہنسا دے لیکن اندر ہی اندر قاری کو سوچنے پر مجبور کر دے۔

مرزا صاحب کی شخصیت میں ظرافت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ وہ ہر بات کو دلچسپ اور لطیف انداز میں بیان کرتے تھے۔ ان میں ہر منظر اور ہر کیفیت کو غور سے دیکھنے کی صلاحیت تھی۔ ان کی گفتگو اور تحریر دونوں میں بے ساختگی اور شگفتگی پائی جاتی تھی، جس سے سننے اور پڑھنے والے کے دل میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ جاتی تھی۔

شاعری کے بارے میں بھی ان کا نظریہ منفرد تھا۔ وہ استادی شاگردی کے سخت قائل نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاعری کوئی ایسا فن نہیں جسے استاد محض قواعد سکھا کر پیدا کر دے۔ ان کے نزدیک شاعری ایک داخلی کیفیت کا نام ہے جو دل پر وارد ہوتی ہے اور شاعر اسے اپنی زبان میں ادا کر دیتا ہے۔ البتہ زبان اور محاورے کی اصلاح میں استاد کی رہنمائی مفید ہو سکتی ہے۔

جب ان کے مضامین مقبول ہونے لگے اور وہ مسلسل لکھنے لگے تو بعض اہلِ علم نے ان پر اعتراضات شروع کر دیے اور ان کے خلاف فضا بنانے کی کوشش کی، لیکن مرزا صاحب نے کبھی ان باتوں کا برا نہیں مانا۔ ایک مرتبہ کسی شخص نے آ کر بتایا کہ فلاں صاحب کہتے ہیں کہ فرحت اللہ بیگ کو لکھنے کا ہیضہ ہو گیا ہے۔ یہ سن کر وہ ہنس پڑے اور بولے کہ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر ہم ادب کی دنیا سے الگ ہو جاتے ہیں، تم ہی زندہ رہو اور تحریر کے میدان میں باقی رہو۔

ان کی حاضر جوابی کے کئی واقعات مشہور ہیں۔ ایک مرتبہ مرزا فرحت اللہ بیگ، عزیز مرزا اور مولانا وحید الدین سلیم بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ مرزا صاحب کا ایک ضروری کاغذ گم ہو گیا۔ بہت تلاش کے باوجود نہ ملا۔ اتفاق سے وہ کاغذ مولانا وحید الدین سلیم کو مل گیا مگر انہوں نے مذاقاً اسے اپنے ہاتھ کے نیچے چھپا لیا۔ مرزا صاحب فوراً سمجھ گئے اور مسکرا کر بولے کہ بزرگوں کا قول درست ہے کہ گم شدہ چیز کو شیطان اپنے ہاتھ کے نیچے دبا لیتا ہے، ذرا دیکھیے! میرا کاغذ آپ کے ہاتھ کے نیچے تو نہیں۔

ایک مرتبہ کچھ لوگ مذہبی مسائل پر گفتگو کر رہے تھے اور مرزا صاحب خاموشی سے سن رہے تھے۔ باتوں باتوں میں کسی نے پوچھا کہ اگر صحابۂ کرام کے زمانے میں خلافت کا مسئلہ پیش آتا اور آپ وہاں موجود ہوتے تو کس کی حمایت کرتے۔ مرزا صاحب فوراً بولے کہ مجھے دوسروں کی خلافت سے کیا غرض، اگر وہاں ہوتا تو اپنی ہی خلافت کا ڈنکا بجاتا۔

اسی طرح جب وہ نظامتِ سوم عدالت میں ناظم مقرر ہوئے تو ایک شخص نے مبارک باد دیتے ہوئے پوچھا کہ آپ کس درجے کی نظامت پر فائز ہوئے ہیں۔ مرزا صاحب نے فوراً جواب دیا کہ میں تھرڈ کلاس مجسٹریٹ بن گیا ہوں۔

ان تمام واقعات اور تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ مرزا فرحت اللہ بیگ صرف ایک مزاح نگار نہیں تھے بلکہ وہ ایک ایسے ادیب تھے جنہوں نے اردو طنز و مزاح کو شائستگی، فکری گہرائی اور اصلاحی شعور عطا کیا۔ ان کی تحریروں میں خوش طبعی، ذہانت، تہذیب اور معاشرتی آگہی ایک ساتھ جمع ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اردو ادب میں ان کا نام آج بھی احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

مرزا فرحت اللہ بیگ اُن ادیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے اردو مزاح کو محض تفریح کے درجے سے نکال کر ایک سنجیدہ ادبی روایت میں تبدیل کیا۔ ان کی تحریروں میں ہنسی کے ساتھ شعور، ظرافت کے ساتھ تہذیب اور طنز کے ساتھ اصلاح کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے۔ علی احمد حذقی نے اپنے مضمون ’’فرحت اللہ بیگ اپنے گھر میں‘‘ کے ذریعے نہ صرف مرزا صاحب کی ادبی شخصیت کو اجاگر کیا بلکہ اُن کے مزاح کے پس منظر، مقصد اور فکری جہتوں کو بھی مؤثر انداز میں بیان کیا ہے۔ ماہنامہ ’’شاہراہ‘‘ کا طنز و مزاح نمبر آج بھی اردو ادب کے اُس دور کی ایک اہم یادگار سمجھا جا سکتا ہے، جس نے اردو مزاح نگاری کی سنجیدہ اور شائستہ روایت کو محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Comment