Selfishness and greed are not merely individual flaws; they are powerful forces capable of dismantling trust, distorting judgment, and ultimately destroying lives. In crime fiction, these traits often operate beneath the surface of suspense and action, quietly shaping destinies. James Hadley Chase’s novel Come Easy, Go Easy stands as a haunting reminder that moral failure rarely begins with evil intentions—it begins with temptation.
From its opening pages, the novel establishes how selfishness and greed creep into ordinary lives, slowly replacing caution with desire and loyalty with ambition.
Crime Fiction as a Mirror of Human Weakness
Crime fiction is often misunderstood as mere entertainment driven by violence and sensation. In reality, it functions as a mirror of society, exposing the fragile boundaries between honesty and crime. Through morally conflicted characters, writers reveal how easily humans rationalise wrongdoing when personal gain appears within reach.
James Hadley Chase excels at portraying this fragile psychology. His characters are rarely monsters; they are flawed individuals who make catastrophic choices under pressure.
Chat Carson: A Skilled Man at a Moral Crossroad
Chat Carson works for a safe-manufacturing company, a profession built on trust and security. One late-night service call changes everything. When he opens a client’s safe and witnesses an overwhelming amount of cash, a dangerous realisation strikes him: access can be power.
This moment marks the birth of selfishness and greed within Chat. What begins as a passing thought soon becomes a plan when he shares it with his friend Ray Tracey—a man already obsessed with wealth.
Friendship, Greed, and the First Betrayal
Ray Tracey represents unchecked ambition. Unlike Chat, who hesitates, Ray sees crime as an opportunity. Their plan unfolds smoothly at first, reinforcing the illusion that crime can be controlled. But when things go wrong, the truth of selfishness emerges.
Ray escapes. Chat is arrested.
This pivotal moment exposes one of the novel’s sharpest moral insights: selfish people abandon loyalty the moment it becomes inconvenient. Chat’s silence in court, even as Ray watches from a distance, raises a painful question—why do we protect those who would never protect us?
Prison, Escape, and the Illusion of a Second Chance
Chat’s imprisonment in a brutal facility does not lead to reflection—it leads to escape. Trusting his technical skills, he flees with another inmate who dies during the attempt. Freedom comes at the cost of another life, reinforcing the novel’s bleak worldview: crime always demands payment.
Reaching Auckland, Chat believes he has escaped his past. Karl Jensen offers him employment, recognising his abilities. For a brief moment, the narrative suggests redemption.
But selfishness and greed do not vanish; they wait.
Desire, Manipulation, and Moral Blackmail
Karl Jensen’s wife becomes the most dangerous force in the novel. Intelligent, attractive, and emotionally ruthless, she embodies calculated greed. Upon discovering Chat’s past, she blackmails him into opening Jensen’s safe.
Chat resists—not out of purity, but lingering loyalty. When Jensen unexpectedly returns and trusts Chat rather than his wife, the story reaches its moral climax. Trust is offered. Redemption seems possible.
Then a gunshot ends it all.
Greed’s Ultimate Cost
Jensen’s wife murders him, revealing a history of manipulation and violence. Chat buries the body, refusing to open the safe. Yet fate delivers its final blow when Ray Tracey re-enters the story.
Ray has not changed. His greed has matured.
Despite warnings, Ray opens the safe. The woman dies as a victim of her own schemes, but Ray completes the final betrayal—escaping with the money and leaving Chat wounded and alone.
A Tragic Ending Without Illusions
As police sirens echo in the distance, Chat lies dying, stripped of ambition, friendship, and hope. Selfishness and greed have claimed everything—money, loyalty, and life itself.
The novel ends not with justice, but with emptiness. Chase makes no heroic promises. He offers only a lesson: crime does not fail because of bad luck—it fails because of human nature.
For Urdu Readers: A Renewed Literary Experience
For Urdu readers, the novel gained renewed life through its translation and narration by AwazeUrdu, which previously presented several other James Hadley Chase novels to its audience. These include:
Have a Nice Night
The Whiff of Money
Hit Them Where It Hurts
The Sucker Punch
I Have Four Aces
You Must Be Kidding
You’re Lonely When You’re Dead
Well Now, My Pretty
Like A Hole in the Head
Shock Treatment
Together, these works confirm Chase’s enduring mastery over crime fiction—and his unmatched ability to transform simple greed into unforgettable tragedy.
If you’re interested in reading this Novel, click the link below for a free download.
https://drive.google.com/file/d/1TjtQn3j9mWlGdSLs_FhkIZqXYwk8ELbc/view?usp=sharing
You can watch the video Playlist on these social media platforms.
If you’d like to listen to any Urdu novel in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.
ادب صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہوتا بلکہ انسانی معاشرے کا آئینہ بھی ہوتا ہے۔ دنیا کی ہر زبان کا ادب اپنے عہد کے مسائل، انسانی کمزوریوں، معاشرتی خرابیوں اور اخلاقی تضادات کو نمایاں کرتا ہے تاکہ قاری زندگی کو بہتر زاویے سے دیکھ سکے۔ ادیب مختلف کرداروں اور واقعات کے ذریعے انسان کے اندر چھپی ہوئی خوبیوں اور خامیوں کو اس انداز سے سامنے لاتے ہیں کہ پڑھنے والا خود اپنے رویّوں پر غور کرنے لگتا ہے۔ جاسوسی ادب بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اگرچہ اس میں سنسنی، خوف، تعاقب اور جرائم کی دنیا دکھائی جاتی ہے، مگر اس کا اصل مقصد جرائم کے نتائج سے آگاہ کرنا اور انسان کو لالچ، دھوکے اور بداعمالیوں کے انجام سے خبردار کرنا ہوتا ہے۔
انگریز ناول نگار،جیمز ہیڈلےچیز اسی فن کے ایک معروف ماہر ہیں، جنہوں نے اپنی تحریروں میں انسانی حرص اور جرم کے تباہ کن نتائج کو بڑی مہارت سے پیش کیا۔ ان کا ناول
Come Easy, Go Easy
اسی نوعیت کی ایک سنسنی خیز کہانی ہے، جس کا اردو ترجمہ و تلخیص اثر نعمانی نے کیا اور یہ کامران سیریز کے تحت شائع ہوا۔ آوازِاردو نے اس ناول کو چودہ اقساط پر مشتمل دلچسپ پلے لسٹ کی صورت میں اپنے یوٹیوب چینل اور فیس بک و رمبل پیج پر پیش کیا، جس نے سننے والوں کو ابتدا ہی سے اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔
کہانی کا آغاز ایک سیف بنانے والی کمپنی سے ہوتا ہے، جہاں چیٹ کارسن ملازم ہے۔ ایک رات اچانک ایک گاہک کا فون آتا ہے کہ اس کے سیف کی چابی گم ہوگئی ہے۔ رات کے اس وقت سروس فراہم کرنا آسان نہ تھا، مگر مجبوراً چیٹ کارسن وہاں پہنچتا ہے۔ جب اس نے سیف کھولا تو اندر موجود دولت کی بے پناہ مقدار دیکھ کر اس کے ذہن میں ایک خطرناک خیال نے جنم لیا۔ اسے محسوس ہوا کہ یہ دولت حاصل کرنا شاید اتنا مشکل نہیں۔ یہی خیال اس نے اپنے دوست رائے ٹریسی کے سامنے رکھا، جو پہلے ہی دولت کے جنون میں مبتلا تھا۔ رائے نے فوراً اسے اس جرم پر آمادہ کرلیا۔ دونوں نے منصوبہ بنایا اور سب کچھ حیرت انگیز حد تک کامیابی سے آگے بڑھتا رہا۔ مگر جب وہ دولت تک پہنچنے ہی والے تھے تو اچانک ایسا کیا ہوا کہ سارا کھیل الٹ گیا؟ رائے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ چیٹ گرفتار ہوگیا۔ آخر یہ حادثہ کیسے پیش آیا؟
مقدمہ شروع ہوا۔ پولیس کو یقین تھا کہ چیٹ اکیلا نہیں، بلکہ اس کے ساتھ کوئی اور بھی شامل ہے، مگر چیٹ نے اپنے دوست کا نام زبان پر نہ لایا۔ عدالت میں رائے بھی موجود تھا۔ وہ خاموشی سے اپنے چہرے پر ندامت لیے دوست کو سزا پاتے دیکھتا رہا۔ اس موقع پر قاری کے ذہن میں یہی سوال ابھرتا ہے کہ کیا چیٹ کو اب بھی اپنے دوست کی حقیقت سمجھ نہیں آنی چاہیے تھی؟ کیا یہ حادثہ اس کے لیے کافی نہ تھا کہ وہ جان لیتا کہ مطلبی لوگ صرف اپنے فائدے تک ساتھ دیتے ہیں؟
چیٹ کو ایک انتہائی سخت جیل میں بھیج دیا گیا، مگر اس نے پہلے ہی دن وہاں سے فرار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اسے اپنی تالا کھولنے کی غیر معمولی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھا۔ اس نے جیل کے ایک طاقتور قیدی کو اپنا ساتھی بنایا، مگر فرار کے دوران وہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ چیٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ کئی خطرناک مراحل سے گزرتا ہوا وہ آکلینڈ پہنچا، جہاں اس کی ملاقات کارل جینسن سے ہوئی۔ جینسن ایک تجربہ کار اور مردم شناس شخص تھا۔ اس نے چیٹ کی صلاحیتوں کو فوراً پہچان لیا اور اسے ملازمت کی پیشکش کردی۔ چیٹ نے بھی اسے اپنی نئی زندگی کا آغاز سمجھتے ہوئے قبول کرلیا۔
یہاں سے کہانی ایک نئے رخ پر داخل ہوتی ہے۔ بظاہر چیٹ کو ایک محفوظ پناہ گاہ مل گئی تھی، مگر حقیقت میں اس کی آزمائش ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔ کارل جینسن کی بیوی نہایت حسین، پُرکشش اور مضبوط اعصاب کی مالک عورت تھی۔ وہ اپنے شوہر کے ملازموں کو پسند نہیں کرتی تھی اور چیٹ کے ساتھ بھی اس کا رویّہ سخت اور جارحانہ رہا۔ چیٹ رفتہ رفتہ اس کی طرف مائل ہونے لگا، مگر اس کے دل میں اپنے محسن کو دھوکا دینے کا خیال نہ تھا۔ لیکن قسمت نے ایک بار پھر اسے خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا۔ ایک دن اس عورت کو چیٹ کا اصل راز معلوم ہوگیا۔ آخر اسے یہ حقیقت کیسے پتا چلی؟ اور اب چیٹ کیا کرے گا؟ کیا اسے فوراً وہاں سے بھاگ جانا چاہیے تھا؟
اب عورت نے چیٹ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اس نے کہا کہ اگر چیٹ جینسن کی تجوری کھول دے، جس میں کم از کم ایک لاکھ ڈالر موجود تھے، تو وہ اسے فرار ہونے کا موقع دے گی۔ دراصل وہ عورت خود اپنے شوہر کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتی تھی۔ چیٹ مجبور ہوگیا۔ اگرچہ اس کا ارادہ برا نہ تھا، مگر عین اسی وقت کارل جینسن واپس آگیا اور اس نے چیٹ کو کھلی ہوئی تجوری کے سامنے کھڑا دیکھ لیا۔ یہاں قاری یہی سوچتا ہے کہ اب یقیناً چیٹ دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا، مگر حیرت انگیز طور پر جینسن نے اپنی بیوی کے بجائے چیٹ پر اعتماد کیا۔ اس نے معاملہ سمجھتے ہوئے دولت کا تیس فیصد حصہ چیٹ کو دینے کی پیشکش کردی۔ لیکن اگلے ہی لمحے ایک گولی چلی اور جینسن زمین پر گرپڑا۔ اس کی بیوی نے اسے مار دیا تھا۔ بظاہر یہ ایک حادثہ محسوس ہوتا تھا، مگر کیا واقعی ایسا ہی تھا؟
بعد کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عورت نہایت خطرناک اور حسابی ذہن رکھتی تھی۔ چیٹ کو پتا چلا کہ اس پر اپنے پہلے شوہر کے قتل کا الزام بھی لگ چکا تھا، مگر وہ بڑی صفائی سے بچ نکلی تھی۔ چیٹ نے جینسن کی لاش دفن کردی اور تجوری کھولنے سے صاف انکار کردیا۔ اب عورت خود اس کے ہاتھوں مجبور تھی۔ مگر کہانی نے ایک اور خطرناک موڑ لیا، جب اچانک رائے ٹریسی دوبارہ اس کی زندگی میں داخل ہوگیا۔ یہی وہ شخص تھا جس نے پہلے اسے تباہی کے راستے پر ڈالا تھا۔
چیٹ نے پرانی دوستی نبھاتے ہوئے اسے ملازمت دلادی، مگر رائے کے ذہن میں اب بھی دولت کا خبط سمایا ہوا تھا۔ جلد ہی چیٹ کو اندازہ ہوگیا کہ جینسن کی بیوی اب رائے کے لالچ کو استعمال کرے گی۔ حالات نے بھی یہی ثابت کیا۔ ایک موقع پر دونوں شہر گئے تو سروس اسٹیشن پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔ چیٹ زخمی ہوگیا اور رائے نے بظاہر اس کی بڑی خدمت کی۔ قاری کو ایک لمحے کے لیے محسوس ہوتا ہے کہ شاید رائے بدل گیا ہے، مگر جلد ہی حقیقت سامنے آنے لگتی ہے۔
جب وہ عورت چیٹ کو اپنے منصوبے میں شامل کرنے میں ناکام رہی تو اس نے ایک اور چال چلی۔ چیٹ اس چال کو پہلے ہی بھانپ گیا تھا اور اس نے رائے کو خبردار بھی کیا، مگر دولت کی چمک نے اس کی عقل پر پردہ ڈال دیا۔ آخرکار رائے نے تجوری کھول دی۔ اسی دوران وہ عورت اپنے ہی لالچ کا شکار ہوگئی اور انجام کو پہنچی۔ چیٹ زخمی حالت میں بنگلے تک واپس آیا، مگر یہاں اسے سب سے بڑا دھچکا ملا۔ رائے، جس کے لیے وہ سب کچھ قربان کرچکا تھا، اسے مرنے کے لیے چھوڑ کر ساری دولت سمیٹ کر فرار ہوگیا۔
ناول کے آخری مناظر نہایت دردناک اور اثر انگیز ہیں۔ چیٹ نیم مردہ حالت میں پڑا باہر سے پولیس کے سائرن اور گولیوں کی آوازیں سنتا ہے۔ شاید پولیس رائے تک پہنچ چکی تھی، شاید دولت ایک بار پھر خون میں نہا رہی تھی، مگر اب چیٹ کو ان باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں رہ گئی تھی۔ وہ زندگی کی تمام تلخیوں، دھوکوں اور ناکامیوں کے بعد موت کی آغوش میں جاچکا تھا۔
یہ ناول محض ایک سنسنی خیز جاسوسی کہانی نہیں بلکہ انسانی لالچ، خودغرضی اور غلط فیصلوں کا المناک انجام بھی ہے۔ جیمز ہیڈلے چیز نے بڑی مہارت سے دکھایا ہے کہ جرم وقتی فائدہ تو دے سکتا ہے، مگر اس کا انجام ہمیشہ تباہی پر منتج ہوتا ہے۔ چیٹ کارسن بنیادی طور پر مکمل طور پر بُرا انسان نہیں تھا، مگر غلط دوست، دولت کی خواہش اور کمزور فیصلوں نے اسے ایسی راہ پر ڈال دیا جہاں سے واپسی ممکن نہ رہی۔ دوسری طرف رائے ٹریسی جیسے کردار یہ ثابت کرتے ہیں کہ مطلبی لوگ کسی کے وفادار نہیں ہوتے، وہ صرف اپنے مفاد کے غلام ہوتے ہیں۔ یہی اس ناول کا اصل سبق ہے کہ انسان اگر وقتی لالچ اور غلط صحبت کے پیچھے چل پڑے تو انجام کار وہ اپنی زندگی، سکون اور حتیٰ کہ اپنی انسانیت بھی کھو بیٹھتا ہے۔